ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا بورے والامیں 12سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کا نوٹس ،آئی جی پنجاب سے 3 دن میں رپورٹ طلب

21 جون ، 2022

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے بورے والامیں 12سالہ بچی کے اغوا زیادتی اور قتل کے واقعہ کو نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے تین دن کے اندر رپورٹ طلب کرلی ہے۔ پیر کو قومی اسمبلی میں چوہدری فقیر احمد نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ بورے والا میں گزشتہ دنوں 12سال کی بچی کو گھر کے نزدیک سے اغواء کیا گیا، سات دنوں سے اس کا کوئی پتہ نہیں چلا۔ سات دن بعد اس بچی کی نعش ملی مگر ابھی تک قاتل گرفتار نہیں ہوئے۔ ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا اور آئی جی پنجاب سے تین دن کے اندر رپورٹ طلب کرلی ہے۔