لاہور، اسلام آبادکراچی (سپیشل رپورٹر،آئی این پی)سابق صدر پاکستان اور پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بینظیر شہید کی سالگرہ کے موقع پر دنیا بھر میں آباد جیالوں اور ہمدردوں کو مبارکباد دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی بینظیر بھٹو کے خواب کی تکمیل کرتے ہوئے ملک سے جہالت ، شدت پسندی اور عدم برداشت کے رویوں کو شکست دے گی،شہید بینظیرکے اصول مشعل راہ رہیں گے،جمہوریت مضبوط بناکر سماجی و معاشی انصاف یقینی بنائینگے۔ اپنے پیغام میں آصف زرداری نے کہا کہ عوام کو غربت، بیروزگاری اور معاشی بدحالی سے نجات دلا کر انہیں سماجی اور معاشی انصاف کی فراہمی بینظیر بھٹو شہید کی زندگی کا مقصد تھا۔ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلزپارٹی بینظیر بھٹو شہید کا پاکستان بنا کررہے گی۔ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے فلسفے پر عمل کرکے غریب دوست معیشت کو لیکر آگے بڑھیں اور انکی خارجہ پالیسی پر عمل کریں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا شہید بینظیر بھٹو کے اصول ہمارے لیئے ہمیشہ مشعل راہ رہیں گے۔اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ شہید بینظیر بھٹو کے فلسفہ پر سختی سے کاربند رہتے ہوئے ملک سے غربت، بھوک اور بیروزگاری کا خاتمہ کریں گے، اور پارلیمان و جمہوریت کو مضبوط بناکر سماجی و معاشی انصاف کو یقینی بنائیں گے۔ شہید بینظیر بھٹو ایک سوچ اور راستے کا نام ہے، جو عوام کو محرومیوں سے نجات اور آنے والی نسلوں کو ترقی یافتہ و مہذب معاشرہ فراہم کرتا ہے۔ یہ شہید بینظیر بھٹو کے ویژن کی کامیابی ہے کہ ملک میں آج حقیقی جمہوری قوتیں متحد ہوکر ملک کو درپیش مشکلات سے باہر نکالنے کے لیے پرعزم ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو ملک و قوم کیلئے اپنی خدمات، جدوجہد اور عوام سے بے لوث محبت کے جذبے سے سرشار ہونے کی وجہ سے تاریخ میں ہمیشہ زندہ و جاوید رہیں گی۔
بیجنگ چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ امریکا کیساتھ ’’تجارتی جنگ‘‘ میں کوئی فاتح نہیں ہوگا، چین کو امید ہے...
اسلام آباد چیئرمین پاکستان علماء کونسل طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ فضل الرحمن قانون سازی کروانا چاہتے ہیں تو وہ...
کراچی شارع فیصل پر واقع واٹر بورڈ کے مرکزی دفتر میں آگ بھڑک اٹھی جس پر فوری طور پر قابو پالیا گیا، ترجمان...
اسلام آباداسلام آباد ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا ایپ ایکس پر پابندی کے خلاف صحافی احتشام عباسی کی درخواست سماعت...
کراچی سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰٰٰ کی جنگ پوری...
کراچی سندھ ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق ایف آئی اے کیخلاف درخواستوں پر ڈائریکٹر ایف...
تل ابیب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کرپشن کیسز میں 5سال بعد عدالت میں پیش ہوگئے۔اسرائیل کی جانب سے غزہ پر...
استنبول ترک صدر رجب طیب اردوان نے گزشتہ روز کہا کہ شام کو دوبارہ کبھی تقسیم نہیں ہونا چاہیے اور ترکیہ اپنی...