عمران خان کا احتجاج کے لئے باہر نکلنے پر قوم سے اظہار تشکر

21 جون ، 2022

اسلام آباد(این این آئی) سابق وزیراعظم عمران خان نے احتجاج کیلئے باہر نکلنے اور امریکی رجیم چینج سازش سے مسلط حکومت کو مسترد کرنے پر قوم کا شکریہ ادا کیا۔پیرکو اپنے بیان میں عمران خان نےقوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ خاص طور پر ان خاندانوں‘ خواتین اور بزرگوں کے مشکورہیں جوبارش کے باوجودباہرنکلے۔ انہوں نے کہا کہ عوام بڑے پیمانے پر مہنگائی کیخلاف ہمارے احتجاج میں شامل ہوئے‘عوام امریکی رجیم چینج سازش سے مسلط حکومت کومسترد کرتے ہیں۔