کراچی (ٹی وی رپورٹ) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میں عارف علوی کو صدر نہیں مانتا، عارف علوی کو قانون کا ہی پتا نہیں ہے،آئی ایم ایف کی تمام شرائط مان لی گئی ہیں،ایک دو روز میں آئی ایم ایف کا معاملہ حل ہوجائے گا، پی ٹی آئی والے فیٹف کا بڑا ڈھول بجارہے ہیں، آئی ایم ایف کا جنازہ بھی تو پڑھیں، پچھلی حکومت اتنی نااہل تھی کہ قانون سازی کیلئے بھی فوج کو مداخلت کرنا پڑی،اسحاق ڈار کی قابلیت کا احترام کرتا ہوں لیکن مفتاح اسماعیل پر عدم اعتماد نہیں کرسکتا، پی ڈی ایم کو آئندہ الیکشن ایک پلیٹ فارم سے لڑنا چاہئے، پرویز الٰہی نے مجھے کہا نواز شریف سے بات کریں ہم سے کوئی غلطیاں ہوئیں تو معاف کردیں ایک نیا باب شروع کرنا چاہتے ہیں۔ وہ جیو کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہے تھے۔ پروگرام میں ق لیگ کے رہنما مونس الٰہی سے بھی گفتگو کی گئی۔مونس الٰہی نے کہا کہ شہباز شریف مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں،شریف برادران نے ہمیشہ پاکستان کا بیڑا غرق کیا ہے، پچھلے لانگ مارچ میں پنجاب میں جو کمی رہ گئی تھی اب پوری ہوجائے گی، ہمارا فوکس پنجاب پر ہے، پنجاب میں ن لیگ نے آئین کی دھجیاں اڑادی ہیں، میرے خلاف مقدمہ عمران خا ن نے نہیں رانا ثناء اللہ نے کروایا ،ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کا بڑا برا حال ہوگا۔وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا آئی ایم ایف سے وعدے پورے نہیں کرتے تو الیکشن سے پہلے ملک کا دیوالیہ نکل جاتا،قومی سلامتی کے مسائل پر فوج نے اہم ترین کردار ادا کیا، ریٹائرڈ لوگ جب سازش کا الزام لگاتے ہیں انہیں بتائیں عمران خان کوا ندر کون لایا،خرم دستگیر نے کسی اور تناظر میں بات کی ،پی ٹی آئی خود نیب میں ترامیم کرنا چاہتی تھی، ہم نے جو ترامیم کی یہ وہی ہیں جو یہ چاہتے تھے، نیب قانون میں ترامیم کی بنیاد سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے فیصلے ہیں، نیب قوانین میں ڈپٹی چیئرمین کی گنجائش موجود ہے،میں راجا ریاض کو اپوزیشن لیڈر مانتا ہوں،ہمیں ناکامی ورثے میں ملی ہے، ہم ناکامی کو کامیابی میں بدلنے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا پی ڈی ایم کی مشترکہ مقبولیت چاروں صوبوں میں ہے، پنجاب میں آئینی بحران ہے عنقریب ختم ہوجائے گا،حلفاً کہتا ہوں چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی سے خلوص سے ملے تھے،پرویز الٰہی نے مجھے کان میں کہا کہ خواجہ تمہارا نواز شریف سے بڑا تعلق ہے، نواز شریف سے بات کریں ہم سے کوئی غلطیاں ہوئیں تو معاف کردیں، ایک عندیہ یہ بھی دیا گیا کہ پارٹیوں کا انضمام ہوجائے گا پھر اس کے بعد پتا نہیں کیا ہوا۔مونس الٰہی نے کہا ڈپٹی اسپیکر کا کردار تب آتا ہے جب اسپیکر دستیاب نہ ہو، ن لیگ پنجاب اسمبلی میں آکر بجٹ پیش کرے ، ن لیگ کو اسمبلی میں اکثریت حاصل ہے تو بجٹ پر ووٹنگ کروائے،حکومت نے میرے خلاف بند انکوائری کو دوبارہ کھولا، رانا ثناء اللہ کو میاں صاحبان پر 16ارب روپے کی تحقیقات نظر نہیں آئی، عمران خان کے دور میں ہم عدالت گئے ہمیں عدالت سے ریلیف ملا، رانا ثناء اللہ قانون نہیں پڑھتے انہیں جو بھی دفعہ لگانی ہے لگالیں، ایف آئی اے نے تین بار مجھ سے ایک جیسے سوالات پوچھے،ایف آئی اے نے مجھ سے تقریباً چالیس سوالات پوچھے تمام کے جوابات دیئے۔ میزبان کے سوال ق لیگ میں دراڑ کیوں پڑی؟ مونس الٰہی کاکہنا تھا کہ جب بھی ایسا کچھ ہوتا ہے تو اس کے پس منظر میں کچھ چیزیں ہوتی ہیں، آج کل ہر گھر میں اختلاف رائے ہے، سیاست سب کی اپنی اپنی ہے، چوہدری شجاعت سے میرا تعلق اپنے والد سے زیادہ رہا ہے، کئی دفعہ میرا اور شجاعت صاحب کا نکتہ نظر پرویز صاحب سے مختلف ہوتا تھا، اس وقت شجاعت صاحب ویٹو کردیتے تھے کہ مونس جو کہہ رہا ہے ایسے ہی کرنا ہے، گھر سے والدہ، والد اور شجاعت صاحب سے مل کر نکلتا ہوں،عطاء تارڑ نے اسمبلی میں نازیبا اشارہ کر کے ہاؤس کی توہین کی ہے، عطاء تارڑ اگلے سیشن میں نہ آئیں پہلے معذرت کریں، آئی جی اور چیف سیکرٹری کے اسمبلی میں پیش ہونے کا معاملہ حل ہوگیا تھا۔
اسلام آ باد بنگلہ ہ دیش کے قائم مقام صدر اور پارلیمنٹ کے اسپیکر حافظ الدین احمد کی خصوصی دعوت پر سابق سیکرٹری...
اسلام آباد سپریم کورٹ میں پیر 11 مئی سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کیلئے 8 بینچ تشکیل دے دیئے گئے ہیں جو پیر 11...
کراچی متحدہ عرب امارات میں آج سے اسکولوں میں دوبارہ روایتی کلاسز بحال، وزارتِ تعلیم نے تمام سرکاری و نجی...
کراچی اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری سرگرمی ختم کیے بغیر جنگ ختم نہیں ہوسکتی،...
کراچی ویز اسٹریٹنگ نے خود کو وزارتِ عظمیٰ کیلئے پیش کر دیا، اسٹارمر کی مشکلات میں اضافہ، وزیر صحت نے ممکنہ...
اسلام آ باد قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ محمد بن عبدالرحمن آلجاسم آلثانی نے اتوار کے...
کراچی امریکی اخبار کا کہنا ہے اسرائیل نے عراق میں خفیہ فوجی اڈے سے ایران کیخلاف جنگی کارروائیاں کیں۔ عراق کو...
اسلام آ باد، بنوں وزیراعظم محمد شہباز شریف نےوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی سے رابطہ کرکے...