اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے مالیاتی شعبے میں اصلاحات کا مثبت عمل جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے جو قومی معیشت کو مستحکم کرنے کے وسیع تذویراتی ہدف کا حصہ ہے،ایک بیان میں انہوں نے پاکستان کے اس پختہ عزم کا اعادہ کیا کہ رقوم کی غیرقانونی منتقلی اور دہشتگردی کیلئے مالی معاونت کی رو ک تھا م سے متعلق اقدامات کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کا عمل جاری رہے گا،انہوں نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے پاکستان کے دورہ کے اعلان کو خوش آئند پیشرفت قرار دیااور کہاکہ ہم اس دورے اور پاکستان کے کامیابی کیساتھ گرے لسٹ سے نکلنے کے عمل اوراسکی جلد تکمیل کے خواہشمند ہیں،وزیر خارجہ نے اعتمادظاہر کیا کہ ایف اے ٹی ایف کی اچھی خبر سے پاکستان کی معیشت پر بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگا اور پائیدار ترقی کا عمل تیز ہوگا۔
اسلام آ باد بنگلہ ہ دیش کے قائم مقام صدر اور پارلیمنٹ کے اسپیکر حافظ الدین احمد کی خصوصی دعوت پر سابق سیکرٹری...
اسلام آباد سپریم کورٹ میں پیر 11 مئی سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کیلئے 8 بینچ تشکیل دے دیئے گئے ہیں جو پیر 11...
کراچی متحدہ عرب امارات میں آج سے اسکولوں میں دوبارہ روایتی کلاسز بحال، وزارتِ تعلیم نے تمام سرکاری و نجی...
کراچی اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری سرگرمی ختم کیے بغیر جنگ ختم نہیں ہوسکتی،...
کراچی ویز اسٹریٹنگ نے خود کو وزارتِ عظمیٰ کیلئے پیش کر دیا، اسٹارمر کی مشکلات میں اضافہ، وزیر صحت نے ممکنہ...
اسلام آ باد قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ محمد بن عبدالرحمن آلجاسم آلثانی نے اتوار کے...
کراچی امریکی اخبار کا کہنا ہے اسرائیل نے عراق میں خفیہ فوجی اڈے سے ایران کیخلاف جنگی کارروائیاں کیں۔ عراق کو...
اسلام آ باد، بنوں وزیراعظم محمد شہباز شریف نےوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی سے رابطہ کرکے...