اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )الیکشن کمیشن نے کراچی اور لاہور کے ضمنی انتخابات میں فوج کی خدمات طلب کر لیں ،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نےآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو مراسلہ بھیجا ہے، ذرائع نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر نے سندھ بلدیاتی انتخابات، پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات، این اے 245 کراچی کے ضمنی انتخابات، پی کے 7 سوات کے ضمنی انتخابات کیلئےسکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی ہے چیف الیکشن کمشنر نے مراسلے میں گزشتہ انتخابات میں پاک فوج کے تعاون کی تعریف کی ہے، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ عام انتخابات سمیت ضمنی و بلدیاتی میں انتہائی حساس ترین پولنگ سٹیشنز پر پاک فوج نے مثالی کردار ادا کیا ، چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ حالیہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان بلدیاتی انتخابات میں بھی پاک فوج نے سکیورٹی خدمات احسن طریقے سے سر انجام دیں ، چیف الیکشن کمشنر نے امید ظاہر کی کہ آنے والے ضمنی و بلدیاتی انتخابات میں پاک فوج بہترین طریقے سے اپنی خدمات سر انجام دے گی ، ذرائع نے کہا کہ کراچی اور لاہور کے ضمنی انتخابات میں بد امنی اور پر تشدد واقعات پیش نظر پاک فوج کی خدمات طلب کی جا رہی ہیں ، سندھ بلدیاتی کا مرحلہ 26 جون، پی کے 7 سوات میں ضمنی الیکشن 26 جون اور پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات 17 جولائی کو شیڈول ہیں،سندھ بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 24 جولائی اور این اے 245 کراچی میں 27 جولائی کو ضمنی انتخابات شیڈول ہیں۔
اسلام آ باد بنگلہ ہ دیش کے قائم مقام صدر اور پارلیمنٹ کے اسپیکر حافظ الدین احمد کی خصوصی دعوت پر سابق سیکرٹری...
اسلام آباد سپریم کورٹ میں پیر 11 مئی سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کیلئے 8 بینچ تشکیل دے دیئے گئے ہیں جو پیر 11...
کراچی متحدہ عرب امارات میں آج سے اسکولوں میں دوبارہ روایتی کلاسز بحال، وزارتِ تعلیم نے تمام سرکاری و نجی...
کراچی اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری سرگرمی ختم کیے بغیر جنگ ختم نہیں ہوسکتی،...
کراچی ویز اسٹریٹنگ نے خود کو وزارتِ عظمیٰ کیلئے پیش کر دیا، اسٹارمر کی مشکلات میں اضافہ، وزیر صحت نے ممکنہ...
اسلام آ باد قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ محمد بن عبدالرحمن آلجاسم آلثانی نے اتوار کے...
کراچی امریکی اخبار کا کہنا ہے اسرائیل نے عراق میں خفیہ فوجی اڈے سے ایران کیخلاف جنگی کارروائیاں کیں۔ عراق کو...
اسلام آ باد، بنوں وزیراعظم محمد شہباز شریف نےوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی سے رابطہ کرکے...