کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کی خصوصی نشریات میں ڈالر کی اونچی اڑان پر گفتگو کرتے ہوئے معاشی تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ دنیا میں ہر معیشت مشکلات کا سامنا کررہی ہے پاکستان اکیلا نہیں، اگر ہم نے آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر کی تو لازمی ہے کہ اس کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے،مارکیٹ میں ڈالر کی کوئی ڈیمانڈ نہیں ہے ساری ڈیمانڈ انٹر بینک میں ہے، انٹر بینک میں ڈیمانڈ کی بڑی وجہ تجارتی خسارہ اور آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر ہے، لیوی ٹیکس لگانے تک آئی ایم ایف پروگرام بحال نہیں ہوگا،خصوصی نشریات میں فہد عرفان، ریاض اینڈی،ملک بوستان،خرم شہزاد نے اظہار خیال کیا۔معاشی تجزیہ کار،فہد عرفان نے کہا کہ میں پر اعتماد ہو ں کہ جلد ہی آپ کو آئی ایم ایف کی طرف سے مثبت خبر ملے گی ۔عالمی سطح پر مشکل وقت ہے ہر معیشت مشکلات کا سامنا کررہی ہے پاکستان اکیلا نہیں ہے۔نمائندہ جیو نیوز، ریاض اینڈی نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو ڈالرز کی ادائیگی نہ کرنے کی تردید کی ہے آج بھی امپورٹ ادائیگیاں ہوئی ہیں ۔اسٹیٹ بینک نے لیٹر آف کریڈٹ کھولنے کے لئے پیشگی اجازت لازمی قرار دی ہے۔فارن ایکسچینج ریزرو15 ارب ڈالر سے نیچے آگئے ہیں اور اسٹیٹ بینک کے9 ارب ڈالر سے نیچے آگئے ہیں۔امپورٹرز کو ایک لاکھ ڈالر کی خریداری کے لئے ایک دن پہلے اطلاع دینی ہوگی۔چیئرمین ایکسچینج کمپنیز، ملک بوستان نے کہا کہ آئی ایم ایف اس وقت بڑا ضروری ہے یہ پاکستان کی معیشت کے لئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔مارکیٹ میں ڈالر کی کوئی ڈیمانڈ نہیں ہے ساری ڈیمانڈ انٹر بینک میں ہے انٹر بینک میں ڈیمانڈ کی بڑی وجہ تجارتی خسارہ اور آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر ہے۔انٹر بینک میں روزانہ دو سے تین روپے ڈالر بڑھ رہا ہے مارکیٹ میں نہیں بڑھ رہا ہے اس کی بڑی وجہ فارن بینک اورآئل کمپنیوں کی ایل سی ہیں ۔سیاسی جماعتوں سے درخواست ہے کہ سیاست کو نہیں پاکستان کو بچائیں۔لیوی ٹیکس لگانے تک میرا خیال ہے آئی ایم ایف پروگرام بحال نہیں ہوگا۔ امریکا سے جووزیر خزانہ ملے ہیں اور ہمارا ایک اعلیٰ وفد بھی جارہا ہے۔ حکومت اسی پر کام کررہی ہے کہ ٹیکس کو کیسے بڑھایا جائے اور کن چیزوں میں کام کرکے اسمگلنگ کو روکا جائے جیسا انہوں نے سونے کا کہا کئی اور چیزیں بھی ایسی ہیں اگر یہ کرلیتے ہیں تو ہمارے ڈیوٹی میں اضافہ ہوگا ۔ معاشی تجزیہ کار،خرم شہزادنے کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں شرح سود بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے ڈالر ساری دنیا میں مضبوط ہورہا ہے ۔امریکا میں 40 سالہ تاریخ ریکارڈ مہنگائی ہوئی ہے جس کی وجہ سے وہاں شرح سود میں اضافہ ہورہا ہے اور اس کے اثرات دنیا بھر کی کرنسی پر رونما ہورہے ہیں۔ہمارے پاس ڈالر کو کنٹرول کرنے کے لئے اتنے ذخائر نہیں ہیں کہ سینٹرل بینک مارکیٹ میں ریزرو جمع کراکے مارکیٹ مستحکم کرے ۔ہمیں غیر ضروری درآمدات کو روکنا پڑے گا اس طرح کے سخت فیصلے کرنا پڑیں گے۔آئی ایم کہتا ہے کہ آپ بجٹ خسارہ کم کریں آمدنی کو بڑھائیں ۔تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس میں ریلیف دینے سے کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا۔آئی ایم ایف کے اعلان کے بعد کرنسی مارکیٹ مستحکم ہونا شروع ہوجائے گی۔انڈیا اور دیگر ممالک نے قرضوں سے ریزرو مستحکم کئے ہوئے ہیں ۔سی لن کا جومنظر نامہ تھا وہ آپ سے بہت مختلفر تھا پچھلے بارہ تیرا سال سے ایک ایک چیز پنپ رہی تھی ان کی سیاحتی معیشت ہے وہ کورونا کی وجہ سے بھی بری طرح متاثرہوئی جبکہ ہم کورونا میں ایک اچھی بہتر معیشت کے طور پر باہر آئے تھے ہم نے کورونا میں بھی استحکام حاصل کیا تھا۔پھرسری لنکا کی اموات کی جو صورتحال تھی وہ ہم سے بہت مختلف تھی۔یہ بات بھی صحیح ہے کہ ہم کوئی سیاسی طور پر ٹھیک نہیں تھے ہم نے بھی بہت غلط فیصلے لیے ہیں ۔اگر آپ ہماری ذخائر کی پوزیشن دیکھیں تو ہماری جو پوزیشن ہے اگر آپ اس کو بھی صرف لے لیں کہ ہمارے پاس اس وقت سوا نو ارب ڈالر کے ذخائر ہیں۔ ہماری جو اس وقت ماہانہ درآمدات چل رہی ہیں وہ تقریباً کوئی ساڑھے پانچ ارب یا چھ ارب ڈالر کے بیچ میں ہیں۔ہمارے پاس تقریباً ڈیڑھ سے پونے دو مہینے کے ذخائر موجود ہیں۔تین مہینے کا اسٹینڈرڈ ہوتا ہے تین مہینے سے ویسے زیادہ ہونا چاہیے دنیا میں چھ مہینے کے ذخائر بہتر سمجھے جاتے ہیں۔مگر ڈیڑھ مہینے خطرناک ضرور ہے، اگر ہم نے آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر کی تو لازمی ہے کہ اس کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔ ہمیں جون کے آخرمیں تین سے چار پانچ بلین ڈالر کی ضرورت ہوگی جو ہم کہاں سے پورا کریں گے۔ اس لئے ہم سعودی عرب، یو اے ای بھی گئے۔چین نے وعدہ کیا ہے ذخائر میں اثرات ایک دو دن میں رونما نہیں ہوتے ۔ایسا نہیں ہوتا کہ ایک دن چین نے کہا اور اگلے دن رقم منتقل کردے رقم منتقلی کاایک طریقہ کار ہوتا ہے۔ سعودیہ عرب اور یو اے ای بھی آپ کو سپورٹ کرسکتا ہے۔
اسلام آ باد بنگلہ ہ دیش کے قائم مقام صدر اور پارلیمنٹ کے اسپیکر حافظ الدین احمد کی خصوصی دعوت پر سابق سیکرٹری...
اسلام آباد سپریم کورٹ میں پیر 11 مئی سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کیلئے 8 بینچ تشکیل دے دیئے گئے ہیں جو پیر 11...
کراچی متحدہ عرب امارات میں آج سے اسکولوں میں دوبارہ روایتی کلاسز بحال، وزارتِ تعلیم نے تمام سرکاری و نجی...
کراچی اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری سرگرمی ختم کیے بغیر جنگ ختم نہیں ہوسکتی،...
کراچی ویز اسٹریٹنگ نے خود کو وزارتِ عظمیٰ کیلئے پیش کر دیا، اسٹارمر کی مشکلات میں اضافہ، وزیر صحت نے ممکنہ...
اسلام آ باد قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ محمد بن عبدالرحمن آلجاسم آلثانی نے اتوار کے...
کراچی امریکی اخبار کا کہنا ہے اسرائیل نے عراق میں خفیہ فوجی اڈے سے ایران کیخلاف جنگی کارروائیاں کیں۔ عراق کو...
اسلام آ باد، بنوں وزیراعظم محمد شہباز شریف نےوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی سے رابطہ کرکے...