پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس جلد ہونیکا امکان

21 جون ، 2022

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی)پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس 21 جون یا کسی اور دن کو قومی اسمبلی ہال میں ہو گا۔ پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران نیشنل سکیورٹی کمیٹی کیلئے ایوان مختص کرنے کی تحریک منظور کرلی گئی۔ تحریک وزیر پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی نے پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آئندہ تین روز کے اندر ہو گا، اجلاس میں آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی قومی سلامتی امور پر بریفنگ دینگے۔ ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے تحریک ایوان میں منظوری کیلئے پیش کی جس کی ایوان نے منظوری دیدی۔