موسم بہتر ہونے سے بجلی کی طلب میں کمی

21 جون ، 2022

اسلام آباد (این این آئی)موسم بہترہونے سے ملک میں بجلی کی طلب میں کمی آگئی، شارٹ فال کم ہو کر 5 ہزار 400 میگاواٹ پر آگیا تاہم لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم نہ ہوسکا۔چھوٹے شہروں اور دیہات میں 10 سے 12 گھنٹے بجلی کی بندش بدستور جاری ہے، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی مجموعی صورتحال میں بہتری نہ آسکی۔ادھر بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف زمینداروں نے احتجاج کیا اور کوئٹہ چمن شاہراہ بلاک کردی۔دوسری طرف پاور ڈویژن کے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ شارٹ فال کم ہونے سے چھوٹے شہروں اور دیہات میں لوڈشیدنگ میں کمی آئی ہے، چھوٹے شہروں،دیہات میں 6سے10گھنٹے کی لوڈشیدنگ کی جارہی ہے۔