اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے ایک دن میں ریکارڈ 57 ملین ڈالر پاکستان بھجوانے پر خراج تحسین اور اظہار تشکر کیا اورکہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ہمیشہ ملکی معیشت کی مضبوطی میں کردار ادا کرتے ہیں، بیرون ملک پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، حکومت روشن ڈیجیٹل اکائونٹ سکیم کی مکمل حمایت اور سرپرستی کر رہی ہے،اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کیلئے متعدد اقدامات کر ر ہے، ان کی زندگیوں میں آسانیاں لانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔گذشتہ روز ایک دن میں سب سے زیادہ 57 ملین ڈالرسٹیٹ بنک کو موصول ہوئے، رقم بیرون ملک پاکستانیوں کی ایک دن میں بھجوائی گئی اب تک کی سب سے زیادہ رقم ہے۔ایک دن میں آئی رقم سے روشن ڈیجیٹل اکائونٹ میں رقوم کا حجم 4.5 ارب ڈالر سے بڑھ گیا ہے۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت روشن ڈیجیٹل اکائونٹ اسکیم کی مکمل حمایت، سرپرستی کر رہی ہے،ایک دن میں ریکارڈ رقوم بھجوانے پر بیرون ملک پاکستانیوں کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کے دل پاکستان کی محبت میں دھڑکتے ہیں، بیرون ملک پاکستانی زرمبادلہ سے ہمیشہ ملکی معیشت کی مضبوطی میں کردار ادا کرتے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ وعدہ ہے معاشی مشکلات سے نکل کر آپکی امیدوں اور توقعات پر پورا اتریں گے، پورا یقین ہے آپ مستقبل میں بھی پاکستان کی مدد اسی جذبے سے کرتے رہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کیلئے حکومت متعدد اقدامات کر رہی ہے، ہم آپکی زندگیوں میں آسانیاں لانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
اسلام آباد الیکشن کمیشن آف پاکستان کا سیاسی جماعتوں کے ساتھ عام انتخابات پر مشاورتی اجلاس ملتوی ہو...
انقرہترکیہ کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ اتوار کو دارالحکومت انقرہ میں ایک سرکاری عمارت پر خودکش حملے کے بعد...
ڈھاکا بنگلا دیش کی حکومت نے 2 مرتبہ وزیراعظم رہنے والی خالدہ ضیا کو بیرون ملک علاج کیلئے جانے سے رو ک دیا۔...
میانوالی،سرگودھا پولیس کے شہداء کی قربانیاں نا قابل فراموش ہیں۔ہیڈ کا نسٹیبل ہارون الرشید خاں شہید نے بھی...
راولپنڈی لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے فوج کے حاضر سروس بریگیڈیئر اختر سبحان کی گرفتاری کیخلاف درخواست...
اسلام آباد جماعت اسلامی نے تمام مذہبی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع جماعت...
کراچی سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ بلدیہ کیس کے تمام مفرور ملزمان کے شناختی کارڈ اور اکاؤنٹس بلاک کرنے کا حکم دے...
اسلام آباد اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کی سہولت کاری کے کیس میں معیز...