مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آباد کار نے ایک فلسطینی کو چاقو کا وار کرکے شہید کر دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق فلسطینی وزارت صحت اور ایک عینی شاہد نے بتایاکہ28سالہ فلسطینی نوجوان کو ایک یہودی آباد کار نے سینے پر چاقو مار کر شہید کردیا۔ نوجوان کی شناخت علی حسن حرب کے نام سے ہوئی ہے۔اسرائیلی بستی کے قریب واقع گائو ں اسکاکا سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی باشندے نے واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے سنا کہ آباد کار ہماری زمین پر آگئے ہیں، یہ سنتے ہی میں، علی اور تین دیگر افراد وہاں گئے۔ ہم نے انہیں فورا باہر نکال دیا لیکن جب پولیس اور فوج جائے وقوعہ پر پہنچی تو وہ واپس آگئے اور ہم پر حملہ کردیا ۔اس دوران چاقوکے وار سے علی شہید ہوگیا۔دوسری جانب فلسطینی وزارت خارجہ نے علی کے قتل کی شدید مذمت کی ۔
واشنگٹن امریکی جج نے جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے کیس میں ان کی قانونی ٹیم کو نئے اور خفیہ شواہد تک رسائی...
اشک آباد صدر مملکت آصف علی زرداری دو روزہ دورےپرترکمانستان پہنچ گئے۔ اشک آباد ایئرپورٹ پر ترکمانستان کے...
اسلام آباد وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025کی منظوری دے دی۔ حج پالیسی 2025 کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے دی گئی...
اسلام آباد وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہاہے کہ ہماری معیشت دن بدن بہتر ہورہی ہے ،ایس سی او کے پاکستان...
کراچیسندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ شہریوں کی بازیابی کے کیس میں تفتیشی افسران کو شہریوں کے اہلِ خانہ کے جے آئی ٹی...
پشاوروزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے خزانہ و بین الصوبائی رابطہ مزمل اسلم نے خیبر میڈیکل یونیورسٹی...
سری نگرکشمیری مسلمانوں کو بی جے پی حکومت کی طرف سے نسل کشی کا سامنا ہے جس کے باعث حالیہ انتخابات میں کشمیریوں...
اسلام آباد وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے کہا ہے کہ پاکستانی کمپنیوں کی استعداد کار میں اضافہ کر کے برآمدات...