کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم نےسری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 18 رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ لیگ اسپنر یاسر شاہ کی ایک سال بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ ان کیپڈ آل راؤنڈر سلمان علی آغا کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے دورہ سری لنکا کے لیے 18 رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ لیگ اسپنر یاسر شاہ کی قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔آخری ٹیسٹ سیریز میں یاسر شاہ نے24 وکٹیں حاصل کرکے پاکستان کو 1-2 سے فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیاتھا۔ تھی۔ آل راؤنڈر سلمان علی آغا کو پہلی بار قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ انجری سے چٹھکارا پانے والے محمد نواز کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔ اعلان کردہ ٹیسٹ اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (نائب کپتان، وکٹ کیپر)، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حارث رؤف، حسن علی، امام الحق، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور یاسر شاہ شامل ہیں۔ پاکستان اور سری لنکا کے مابین آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل دو میچز گال اور کولمبو میں کھیلے جائیں گے۔ پاک سری لنکا سیریز کا پہلا ٹیسٹ 16 سے 20 جولائی تک گال جبکہ دوسرا 24 سے 28 جولائی تک کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ سیریز میں شامل واحد تین روزہ وارم اپ میچ 11 جولائی سے کولمبو میں شروع ہوگا۔
تائپی چین نے پیر کو جنگی مشقوں کے دوران تائیوان کے اطراف جنگی طیارے اور جنگی بحری جہاز تعینات کردیے، بیجنگ کا...
کیلی فورنیاامریکی ریاست کیلی فورنیا میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی سے مسلح شخص کو گرفتارکرکے اس کے...
لکھنوبھارتی ریاست اتر پردیش کے بہرائچ کے ایک گائوں میں ہندو مسلم فساد نے جنم لے لیا، درگا مورتی وسرجن جلوس...
اسلام آباد سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ ایس سی او کانفرنس میں شرکت کابھارتی فیصلہ درست...
باڑہ فا ٹا انضمام کی حامی تنظیمو ں نے کالعد م پی ٹی ایم کی تجا ویز مسترد کردیں پی ٹی ایم مخالفیں کا جرگے...
پشاور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پشتون جرگے پر اسمبلی کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کر...
پشاور پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں راجہ بشارت، عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی راہداری ضمانت منظور...
اسلام آباد/لاہورمتحدہ عرب امارات کی کمپنی نے لاہور اور کراچی کے ایئرپورٹس کی آئوٹ سورسنگ میں دلچسپی ظاہر...