اسلام آباد (جنگ نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے دو مہینوں میں جتنی مہنگائی ہوئی اتنی ہمارے 3 برسوں میں نہیں ہوئی ، حالانکہ ہم بھی عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے پروگرام میں تھے۔ کبھی میرٹ کی خلاف ورزی نہیں کی، نومبر کا مہینہ آتا تو میرٹ پر آرمی چیف کی تقرری کرتے۔ان کو خوف تھا لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو آرمی چیف لانا چاہتا ہوں،اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے زیراہتمام منعقدہ ‘رجیم چینج’ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئےعمران خان کا کہنا تھا کہ امریکا جمہوریت کیلئے نہیں، اپنے مفاد کیلئے دوسرے ملکوں کی حکومتیں تبدیل کرتا ہے۔ یہ کہتے ہیں عمران خان اپنا آرمی چیف رکھوائے گا، کبھی بھی نہیں سوچا تھا کہ کس کو آرمی چیف بناؤں گا، میں نے کبھی بھی میرٹ سے ہٹ کر فیصلہ نہیں کیا، کبھی اپنے کسی دوست رشتہ دار کو میرٹ سے ہٹ کر نہیں لگایا، میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ اپنا آرمی چیف لاؤں گا، اداروں کا تو قتل عام ہورہاہے، ان لوگوں نے سب اداروں پر اپنے لوگ بٹھا دیے ہیں۔ تصور بھی نہیں کرسکتا تھا کہ شہباز شریف کو وزیراعظم بنادیا جائے گا، نیوٹرل سے کہا کہ اس پر 16 ارب روپے کے کیسز ہیں،کوئی اور ملک ہوتا تو یہ جیل میں ہوتا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ نوازشریف تو اپنی پسند کا آرمی چیف لایا تھا، 26سال پہلے کہا تھا کہ زرداری اور نواز شریف دونوں چور ہیں، زرداری اور نوازشریف ہمیشہ ایک دوسرے کے بارے میں سچ کہتے تھے، مجھے کبھِی شک نہ تھا کہ جب اقتدار میں آؤں گا تو یہ اکھٹے ہوجائیں گے،ان کو ڈر فوج سے آئی ایس آئی سے ہوتا ہے، ان کو پتا ہوتا ہے کہ ان کی چوری پکڑی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اپنی چوری نہیں بچانی، اپنا کوئی آرمی چیف نہیں لانا، ان لوگوں کے ذہن میں خوف آگیا تھا کہ میں جنرل فیض کو لانا چاہتا ہوں، ان کو خوف تھا کہ ایسا ہوا تو ان کا مستقبل تباہ ہوجائے گا۔عمران خان نے کہا کہ امریکا جب رجیم چینج کرتا ہے تو وہ کیا بہتری کیلئے کرتا ہے؟امریکا جب رجیم چینج کرتا ہے تو اپنے مفادات کیلئے کرتا ہے۔ ہمارے لیے نہیں کرتا، کیا ہم امریکا کو اپنے اڈے دے دیں؟ وزیرستان میں جب فوج بھیجی گئی تو میں نے مخالفت کی تھی،جس جگہ ایک فوجی یا ایک چوکی نہیں تھی وہاں فوج بھیج کر ظلم کیا گیا۔
کابل افغان صوبے جوزجان میں طالبان کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں تین افراد جاں بحق اور سات زخمی ہو...
راولپنڈی اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بحیرہ روم میں لبنان کی عسکریت پسند تنظیم حزب اللہ کے ڈرونز مار...
کراچیسندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے پولنگ 24 جولائی کو ہوگی،کراچی کے 5ہزار سے زائد پولنگ...
اسلام آ باد پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے مریم نواز کو جھوٹی قرار دیتے ہوئے...
لاہور مسلم لیگ کے رہنما رانا مشہود نے الزام عائد کیا ہے کہ سابق حکومت نے وفد اسرائیل بھیجا،آئی ایم ایف سے...
اسلام آباد سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ راولپنڈی کے عوام نے تاریخ ساز ریلی نکالی اورعمران خان...
اسلام آ باد وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران خان مزید اقتدار میں...
ماسکو روس میں دھماکوں کے نتیجے میں 3افرادہلاک اورمتعددزخمی ہوگئے۔دوسری جانب روس نے یوکرینی شہرلسچانک پر...