اسلام آباد (صباح نیوز)سٹیٹ بنک آف پاکستان نے ذخائر ناقابل استعمال ہونے سے درآمدگی ادائیگیاں روکے جانے کی افواہیں مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذخائر8.9ارب ڈالر موجود اور قابل استعمال ہیں، رواں ماہ سٹیٹ بنک 4.7 ارب ڈالر کی درآمدات کی ادئیگیاں کرچکا ہے ،سونے کے ذخائر بھی ہر مقصد کیلئے قابل استعمال ہیں۔بنک کا کہنا تھا کہ سٹیٹ بنک کے ذخائر8.9 ارب ڈالر کی سطح پر ہیں اورمکمل طور پر قابل استعمال ہیں۔ سٹیٹ بنک کی جانب سے درآمدی ادائیگیاں روکنے کی افواہیں بھی غلط قرار دے دی گئی ہیں، رواں ماہ سٹیٹ بنک 4.7 ارب ڈالر کی درآمدات کی ادئیگیاں کرچکا ہے۔ 10 جون کو سٹیٹ بنک کے ذخائر 8 ارب 99 کروڑ ڈالر تھے جن میں سونے کے ذخائر شامل نہیں ہیں، سونے کے ذخائر بھی ہر مقصد کیلئے قابل استعمال ہیں۔سٹیٹ بنک آف پاکستان نے کہا ہے کہ کمرشل بنکوں کے پاس بھی فنڈز کی کوئی کمی نہیں ہے، ڈالر کے وافر ذخائر درآمدی ادائیگیوں کے لیے موجود ہیں۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...