توشہ خانہ ریفرنس دائر درخواست مریم نواز نے التوا مانگ لیا

23 جون ، 2022

اسلام آباد(این این آئی)احتساب عدالت میں توشہ خانہ ریفرنس میں دائر درخواست پرمریم نواز نے نیب کا نیا قانون آنے تک التوا مانگ لیا۔احتساب عدالت میں مریم نواز کی توشہ خانہ ریفرنس میں دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ مریم نواز نے درخواست پر نیب کا نیا قانون آنے تک التوا مانگ لیا۔مریم نواز کے وکیل نے کہاکہ نیب کا نیا قانون آج یا کل آرہا ہے،توقع ہے ایک دودنوں میں نیب کا نیا قانون آجائے گا،نیب کا نیا قانون آنے تک سماعت ملتوی کی جائے،احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے کہا کہ جب گزٹ کی کاپی آجائے گی پھر اس درخواست کو دیکھیں گے۔ عدالت نے درخواست پرسماعت 17 اگست تک ملتوی کردی۔