اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیرمنصوبہ ، ترقی ، اصلاحات و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان نے سیاسی مخالفین کو گرفتارکرانے کیلئے نیب کو استعمال کیا،وہ نیب قوانین میں ترمیم کر کے خود کو اوراپنی کابینہ کو این آراودے کر گئے، عمران خان کے دورحکومت میں کرپشن انڈیکس بلندیوں پر پہنچا،کرپشن پر لیکچر دینے والوں کے دور میں مافیاز کو فری ہینڈ دیا گیا، عمران خان کی ناکام سیاست کا باب ختم ہوچکا، موجودہ حکومت احتساب پر یقین رکھتی ہے،کرپشن کا خاتمہ کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز میڈیا بریفنگ میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سیاسی حریفوں کو بغیر ثبوت جیلوں میں دیکھنا چاہتے ہیں،عمران خان نے سوشل میڈیا ٹرینڈزبناکراپنی حکومت چلائی، سی پیک منصوبوں کو تباہ کیا، سیاست اور اخلاقیات کا بیڑہ غرق کردیا، موجودہ حکومت احتساب پر یقین رکھتی ہے،کرپشن کا خاتمہ کریں گے ، عمران خان کی ناکام سیاست کا باب ختم ہوچکا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں کہ حکومت نیب قوانین میں ترمیم کرکے چوروں کو بچا رہی ہے اگر وہ اپنی تقریریں سن لیتے تو ان کو پتہ ہوتا کہ انہوں نے کئی مرتبہ کہا کہ نیب قوانین میں ترامیم کی جائیں کیونکہ سرمایہ کار پاکستان کا رخ نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ میں ان کو چیلنج دیتا ہوں کہ ن لیگ کے دور میں ہم نے 3200 ارب کے منصوبے مکمل کئے ان میں 32 پیسے کی کرپشن ثابت کردیں تو ہم قومی مجرم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے دوست ممالک کے ساتھ تعلقات خراب کئے ان تعلقات کو ہم اب دوبارہ بحال کر رہے ہیں ، پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہوا کہ ترقیاتی کاموں کے لئے ریلیف زیرو ہوا ، موجودہ حکومت اس ملک کو دلدل سے نکال لائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سب کا احتساب ہوگا لیکن احتساب کسی بھی طرح سیاسی مقاصد کے لئے استعمال نہیں ہوگا۔
تائپی چین نے پیر کو جنگی مشقوں کے دوران تائیوان کے اطراف جنگی طیارے اور جنگی بحری جہاز تعینات کردیے، بیجنگ کا...
کیلی فورنیاامریکی ریاست کیلی فورنیا میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی سے مسلح شخص کو گرفتارکرکے اس کے...
لکھنوبھارتی ریاست اتر پردیش کے بہرائچ کے ایک گائوں میں ہندو مسلم فساد نے جنم لے لیا، درگا مورتی وسرجن جلوس...
اسلام آباد سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ ایس سی او کانفرنس میں شرکت کابھارتی فیصلہ درست...
باڑہ فا ٹا انضمام کی حامی تنظیمو ں نے کالعد م پی ٹی ایم کی تجا ویز مسترد کردیں پی ٹی ایم مخالفیں کا جرگے...
پشاور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پشتون جرگے پر اسمبلی کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کر...
پشاور پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں راجہ بشارت، عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی راہداری ضمانت منظور...
اسلام آباد/لاہورمتحدہ عرب امارات کی کمپنی نے لاہور اور کراچی کے ایئرپورٹس کی آئوٹ سورسنگ میں دلچسپی ظاہر...