اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں )سپریم کورٹ کے چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے ہیں کہ اب جوڈیشل ایکٹوازم کا دور نہیں رہا، ہر فیصلہ قانون کے مطابق ہوگاسپریم کورٹ نے ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹیٹیوٹ ( ای او بی آئی )کیس میں توہین عدالت کرنے والے ملزمان کی تفصیلات طلب کر لیں ۔ عدالت عظمی نے نیب سے ملزمان کی فہرست اور ٹرائل کی تفصیلات بھی طلب کر لیں ۔ بدھ کو چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ای او بی آئی غیر قانونی بھرتیوں اور کرپشن کیس میں توہین عدالت معاملہ پر سماعت کی ۔ دوران سماعت جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کو دی گئی رپورٹ میں ملزمان کی مکمل فہرست شامل نہیں۔ اس دوران جسٹس عائشہ ملک نے سوال اٹھایا کہ نیب ریفرنس کی کیا صورتحال ہے، تقرریاں تو2009ءسے شروع ہوئی تھیں۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے اس موقع پر ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ نے جنوری 2011 میں ای او بی آئی میں بھرتیاں روکنے کا حکم دیا، سپریم کورٹ کے حکم کے بعد ستمبر 2011ء سے مئی 2012 ء کے درمیان ای او بی آئی میں خلاف ضابطہ بھرتیاں کی گئیں، سپریم کورٹ کے حکم کے بعد جن افراد نے بھرتیوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی ان کا نام نیب رپورٹ میں موجود ہے،نیب رپورٹ میں سید خورشید شاہ کا نام بھی اثر انداز ہونے والے افراد میں شامل ہے۔ اس دوران وکیل اعتزاز احسن نے عدالت کو بتایا کہ خورشید شاہ کا اس معاملہ سے کوئی تعلق نہیں، پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ 2011 ءمیں وزیر بنے، وہ اس وقت وزیر نہیں تھے جب یہ بھرتیاں ہوئیں، ان کے سر پر توہین عدالت کی تلوار کیوں لٹک رہی ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عدالتی حکم کے برعکس تقرریاں تو ہوئی ہیں،دیکھنا ہے کس نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی،سب کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے صرف ذمہ داروں کے خلاف ہی کاروائی کرنا چاہتے ہیں،نیب تفصیلی طور پر رپورٹ دے کہ کس ملزم کا کیا کردار ہے، ہم صرف نیب سے ذمہ داران کی رپورٹ طلب کر رہے ہیں ، نیب کو تفصیلات جمع کرانے کا آخری موقع دے رہے ہیں،ایسا حکم دیں گے کہ ٹرائل بھی نہ رکے اور توہین عدالت کرنے والوں کے خلاف کاروائی بھی چلے،جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں کرنا چاہتے،ہر فیصلہ قانون کے مطابق ہو گا۔ عدالت عظمی نے توہین عدالت کرنے والے ملزمان کی تفصیلات طلب کر لیں ۔ سپریم کورٹ نے نیب سے ملزمان کی فہرست اور ٹرائل کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔
اسلام آباد پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو متعدد جرائم کی بڑھتی شرح کی اہم وجہ قرار دے...
اوڑکاہ اوکاڑہ کے علاقے چراغ سندھو کالونی میں شوہر نے بیوی کو قتل کر کے اپنا گلا بھی کاٹ لیا۔پولیس کے مطابق...
بغداد عراق میں شادی کی ایک تقریب کے دوران شادی ہال میں آگ لگنے سے دلہا دلہن سمیت113افراد ہلاک اور450سے زائد...
واشنگٹنامریکی صدر جوبائیڈن کے کتے کماندڑنے ایک بار پھر ایک اور خفیہ سروس ایجنٹ کو کاٹ لیا۔ جو بائیڈن کے2سالہ...
اسلام آباد عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی کا اعلان کیا گیا ہے ۔ ایوان صدر کے...
اسلام آباد اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کا کیس سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم الثاقب کے کیس کے...
اسلام آبادوفاقی حکومت نے جعلی، سمگل شدہ اور غیرقانونی ادویات کے خلاف ملک گیر آپریشن کا فیصلہ کرلیا،ڈریپ نے...
نئی دہلیریاست منی پور میں ایک بار پھر نسلی فسادات نے سر اٹھالیا ہے جس میں 2نوجوانوں کو اغواء کے بعد بیدردی سے...