لاہور(نمائندہ جنگ)پنجاب کے20صوبائی حلقو ں میں 17جولائی کو ہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کردیا، پیپلز پارٹی کے امیدوار کاغذاتِ نامزدگی واپس لے لیں گے، (ن) لیگ نے ضمنی انتخابات کے لئے حمایت پر آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے اظہارِ تشکر کیا ہے۔پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر سید حسن مرتضیٰ نے اس حوالے سے صوبائی وزرا عطا اللہ تارڑ اور ملک احمد خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔حسن مرتضیٰ نے کہا کہ پنجاب کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن) کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے، تحریک انصاف کے لئے یہ الیکشن کافی مشکل ہوگا،کیونکہ عمران نیازی کی آن گرائونڈپوزیشن کوئی اچھی نہیں ہے،ہم نے آئندہ الیکشن آمنے سامنے لڑنے ہیں،اس وقت ضرورت ہے کہ مل کر الیکشن لڑا جائے،اقتدار چھوڑ کر لوگ ہمارے ساتھ آئے تھے کیونکہ وہ عمران خان کا بوجھ اٹھا کر عوام میں نہیں جانا چاہتے تھے۔مسلم لیگ (ن) کے صوبائی وزیر عطا تارڑ نے کہا کہ آصف زرداری نے پنجاب کے ضمنی الیکشن میں سپورٹ کا اعلان کیا ہے جس پر انکے مشکور ہیں،عمران خان کو گھر بھیجنے میں آصف زرداری اور بلاول بھٹو کا کردار نہ ہوتا تو یہ سب ممکن نہ ہوتا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سپورٹ کے ساتھ ہم ضمنی الیکشن میں مزید مضبوط ہوں گے، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو کہیں بھی مشکل پیش نہیں آئے گی،الیکشن کے ساتھ ساتھ وہ گورننس میں بھی ساتھ ساتھ چلے گے۔صوبائی وزیر ملک احمد خان نے کہا کہ یہ الیکشن عمران خان کے لئے کافی مشکل ہے، کوشش ہے کہ بیس میں سے 20 سیٹیں جیت سکیں۔
اسلام آباد الیکشن کمیشن آف پاکستان کا سیاسی جماعتوں کے ساتھ عام انتخابات پر مشاورتی اجلاس ملتوی ہو...
انقرہترکیہ کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ اتوار کو دارالحکومت انقرہ میں ایک سرکاری عمارت پر خودکش حملے کے بعد...
ڈھاکا بنگلا دیش کی حکومت نے 2 مرتبہ وزیراعظم رہنے والی خالدہ ضیا کو بیرون ملک علاج کیلئے جانے سے رو ک دیا۔...
میانوالی،سرگودھا پولیس کے شہداء کی قربانیاں نا قابل فراموش ہیں۔ہیڈ کا نسٹیبل ہارون الرشید خاں شہید نے بھی...
راولپنڈی لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے فوج کے حاضر سروس بریگیڈیئر اختر سبحان کی گرفتاری کیخلاف درخواست...
اسلام آباد جماعت اسلامی نے تمام مذہبی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع جماعت...
کراچی سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ بلدیہ کیس کے تمام مفرور ملزمان کے شناختی کارڈ اور اکاؤنٹس بلاک کرنے کا حکم دے...
اسلام آباد اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کی سہولت کاری کے کیس میں معیز...