مشکل فیصلے نہ کرتےپاکستان دیوالیہ ہوجاتا،مزید سخت فیصلے کرنا پڑینگے، شیری رحمٰن

23 جون ، 2022

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ ) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کیلئے مزید سخت فیصلے کرنا پڑیں گے۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیالات کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ معیشت ، ماحولیات اور پانی کے معاملے پر تمام جماعتوں کو مل بیٹھ کر اس کا حل تلاش کرنا ہوگا، پاکستان کو موجودہ دلدل میں دھکیلنے کی ذمہ داری گذشتہ حکومت پر ہے جنہوں نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے اس سے روگردانی کی، موجودہ حکومت پاکستان کو معاشی دلدل سے نکالنے کے لئے مشکل فیصلے کر رہی ہے، حکومت مشکل فیصلے نہ کرتی تو ملک دیوالیہ ہونے جارہا تھا۔ انھوں نے کہا کہ تبدیلی سرکار مشکل بجٹ کی ذمہ دار ہے،متحدہ حکومت کو مزید سخت فیصلے کرنا پڑ یں گے۔