لاہور(نمائندہ جنگ)سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ پنجاب میں دو نمبر حکومت قائم ہے، جعلی حکمرانوں کو عوام کی حمایت حاصل نہیں، روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی کا جینا مشکل ہو گیا ، جعلی حکمرانوں نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا ، آئی ایم ایف کی تمام شرائط کے ساتھ یکطرفہ معاہدے یہ خود کر رہے ہیں جبکہ نام عمران خان کا لگا رہے ہیں۔ ان سے صدر پاکستان مسلم لیگ ضلع خوشاب اور ٹکٹ ہولڈر چوہدری رضوان مختار رندھاوا نے وفد کے ہمراہ ان سے ملاقات کی۔ چوہدری پرویزالٰہی نے ضمنی الیکشن کے حوالے سے پنجاب بھر کے تمام اضلاع کے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی الیکشن میں ہم تحریک انصاف کی بھرپور سپورٹ کریں گے، تحریک انصاف کے امیدواروں کے ساتھ مل کر ان کی الیکشن مہم چلائی جائے، ڈور ٹو ڈور رابطہ عوام مہم شروع کی جائے، کارنر میٹنگ اور جلسوں کا انعقاد کیا جائے۔
کابل افغان صوبے جوزجان میں طالبان کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں تین افراد جاں بحق اور سات زخمی ہو...
راولپنڈی اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بحیرہ روم میں لبنان کی عسکریت پسند تنظیم حزب اللہ کے ڈرونز مار...
کراچیسندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے پولنگ 24 جولائی کو ہوگی،کراچی کے 5ہزار سے زائد پولنگ...
اسلام آ باد پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے مریم نواز کو جھوٹی قرار دیتے ہوئے...
لاہور مسلم لیگ کے رہنما رانا مشہود نے الزام عائد کیا ہے کہ سابق حکومت نے وفد اسرائیل بھیجا،آئی ایم ایف سے...
اسلام آباد سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ راولپنڈی کے عوام نے تاریخ ساز ریلی نکالی اورعمران خان...
اسلام آ باد وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران خان مزید اقتدار میں...
ماسکو روس میں دھماکوں کے نتیجے میں 3افرادہلاک اورمتعددزخمی ہوگئے۔دوسری جانب روس نے یوکرینی شہرلسچانک پر...