اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیئے گئے جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہدایت کی ہے کہ الیکشن کمیشن 65 روز میں نئی حلقہ بندیاں کر کے الیکشن شیڈول کا اعلان کرے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق ن لیگ، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کی درخواست پر چیف جسٹس اطہر من اللہ سماعت کی۔چیف جسٹس نے الیکشن کمیشن کے حکام سے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن نے کیا فیصلہ کیا ہے؟ الیکشن کمیشن کے حکام نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات پر حکومتی نوٹیفکیشن کے تحت وضاحتی موقف دیا ہے۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے دریافت کیا کہ یہ بتائیں کتنے دنوں میں الیکشن ہو گا؟الیکشن کمیشن کے حکام نے جواب دیا کہ 60 سے 65 دنوں میں الیکشن کرائے جا سکتے ہیں۔چیف جسٹس نے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی کہ کچھ شکایات آئی ہیں وہ بھی دیکھ لیں، ووٹ کو ایک وارڈ سے دوسرے وارڈ میں منتقل نہ کیا جائے۔الیکشن کمیشن کے حکام نے کہا کہ پہلے نئی حلقہ بندیاں کریں گے، پھر بلدیاتی انتخابات کا شیڈول دیں گے، عدالت وفاقی حکومت کو بلدیاتی انتخابات کے لیے تعاون کا حکم دے، 60 روز میں نئی حلقہ بندیاں کر کے الیکشن کے شیڈول کا اعلان کریں گے، حکومتیں بلدیاتی انتخابات میں رکاوٹیں ڈالتی ہیں، عدالت وفاقی حکومت کو بلدیاتی انتخابات کی آئینی ذمے داری پوری کرنے کا حکم دے۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ انتخابات روکنے کی درخواستیں تو غیر موثر ہو گئیں۔
فیصل آباد مخالفین نے فائرنگ کرکے 3افراد کو قتل اور 2کو زخمی کردیا۔فیصل آباد میں تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ...
اسلام آباد پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 16دسمبر کو بلانے کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس...
لاہور چیمپئنز ٹرافی سے کی میزبانی اور ہائبرڈ ماڈل سے متعلق حتمی فیصلہ آج ہونے کا امکان ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ...
واشنگٹن امریکہ نے روس کے اثاثوں سے حاصل ہونے والے منافع کے ذریعے یوکرین کو 20بلین ڈالر کا قرض دیدیا...
اسلام آبادسابق وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ قومی حکومت بنانے کیلئےسیاسی درجہ حرارت کونیچے لانا ہوگا، قومی...
پشاور ضلع کرم میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئےقائم جرگہ تاحال کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکا۔ جرگہ...
اسلام آباد پاکستان اور تاجکستان کے ساتویں مشترکہ کمیشن کا اجلاس بدھ کویہاں شروع ہوگیا۔ مشترکہ کمیشن اجلاس...
اسلام آباد سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو بتایا ہے کہ پی ٹی آئی نے درخواست دیئے بغیر...