اسلام آباد (اے پی پی)گھروں کی تعمیرکیلئے قرضوں کے اجراء میں مئی کے دوران سالانہ بنیادوں پر92.2فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بنک کے مطابق مئی کے مہینے میں گھروں کی تعمیرکیلئے بنکوں کی جانب سے مجموعی طورپر188ارب روپے کے قرضے فراہم کئے گئے جوگذشتہ سال مئی کے مقابلہ میں 92.2 فیصدزیادہ ہے۔