مہنگائی کا مزید سیلاب لانے پر امپور ٹڈ حکومت گھٹنے ٹیک چکی ، حماد اظہر

23 جون ، 2022

اسلام آ باد (آئی ا ین پی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ اگلے ماہ سے مہنگائی کا مزید سیلاب لانے پر امپورٹڈ حکومت گھٹنے ٹیک چکی ہے۔ سوشل میڈیا پرجاری بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ مہنگائی پیکج پر حکومت اور آئی ایم ایف کی بات چیت جاری ہے۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ اگلے ماہ سے بیروزگاری اور مزید مہنگائی کا سیلاب لانے پر امپورٹڈ حکومت گھٹنے ٹیک چکی ہے۔