اسرائیل کو ایران پر حملوں سے نہیں روکا، علاقائی اتحاد بنا رہے ہیں،امریکا

23 جون ، 2022

واشنگٹن(این این آئی)امریکی انتظامیہ کے ایک سینئراہلکار نے کہا ہے کہ اسرائیل کو ایران پر حملوں سے نہیں روکا، علاقائی اتحاد بنا رہے ہیں، تہران سے جوہری معاہدہ ناکام ہواتوبائیڈن انتظامیہ پابندیوں کے نفاذ کو تیزکردے گی۔ اہلکار نے کہا کہ ایران کے ساتھ حالات گرم ہو رہے ہیں۔ انہوں نے ایران کی طرف سے جوہری نگرانی کے کیمرے ہٹانے اور ایران کے خلاف اسرائیل کے خفیہ اور جارحانہ اسرائیلی کارروائیوں کے سلسلے کا حوالہ دیا۔بات چیت سے واقف ذرائع نے بتایا کہ امریکی انتظامیہ نے کہا ہے کہ وہ ایران پر اقتصادی دبائو برقرار رکھے گی اور اگر معاہدہ ناکام ہوتا ہے تو پابندیوں کے نفاذ کو تیز کیا جائے گا۔ امریکا ایران کے خلاف ایک علاقائی اتحاد بنانے کے لیے بھی کام کر رہا ہے، خلیجی ریاستوں پر زور دیاجارہا ہے کہ وہ ایرانی حملوں کے خلاف اپنے تمام فضائی اور میزائل دفاعی نظام کو مربوط کریں۔