جرمنی کی بھاری ہتھیاروں اور جنگی سازوسامان پر مبنی پہلی کھیپ یوکرین پہنچ گئی

23 جون ، 2022

برلن (آئی این پی)جرمنی کی بھاری ہتھیاروں اور جنگی سازوسامان پر مبنی پہلی کھیپ یوکرین پہنچ گئی۔یوکرین کے وزیر دفاع اولیکسی رزنیکوف نے کہا ہے کہ جرمن ہاؤٹزر اور دیگر بھاری ہتھیاروں کی پہلی ترسیل یوکرین پہنچ چکی ہے۔یوکرین کے وزیر دفاع اولیکسی ریزنکوف نے اپنے جرمن ہم منصب کرسٹین لیمبریچٹ اور ڈچ وزیر دفاع کاجسا اولونگرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس ترسیل کو یوکرین کی حمایت میں بین الاقوامی تعاون کی ایک مثال قرار دیا ہے۔ برلن حکومت نے کہاہے کہ یوکرین سے وعدے کے مطابق بھاری ہتھیار اور سامان کیف کو بھیج دیا گیا ہے یہ کھیپ ہتھیاروں اور گولہ بارود کی بار بار اپیلوں کے بعد پہنچائی گئی ہے کیونکہ کیف حکومت مشرقی یوکرین میں روس کی فوجی کارروائی کو روکنے کی کوشش کر ر ہا ہے،جرمنی نے خوکار ہتھیار ہاؤٹزر پہنچائے ہیں۔ پینزوبٹس 2000 جرمن فوج کے ذخیرے میں سب سے طاقتور توپ خانے کے ہتھیار ہیں جب کہ ہاؤٹزر 40 کلومیٹر (25 میل) دور تک واقع اہداف کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔