پاکستان:کورونا کیسز میں اضافہ،مثبت شرح 1.53 فیصد ہو گئی

23 جون ، 2022
اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان میں کورونا کیسز میں اضا فے کے باعث شرح ڈیڑھ فیصد سے تجاوز کرکے1.53فیصد ہوگئی ،گذشتہ24گھنٹوں میں 13 ہزار 300ٹیسٹ کیے گئے جن کے مطابق204افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا
۔قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیسز کی شرح 1.53 فیصد ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 13ہزار 300ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 204افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی تاہم 66 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔