نیب قانون ہمیشہ دھونس دھاندلی کیلئے استعمال ہوا،سعد رفیق

23 جون ، 2022

اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی وزیر برائے ریلوے و ہوا بازی خواجہ محمد سعد رفیق نے کہا ہے کہ نیب قانون ہمیشہ دھونس دھاندلی کیلئے استعمال ہوا،کالے قانون کے حامی اورسرپرست منافق اورظالم ہی کہلائیں گے۔ ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ کالانیب قانون مشرف دورمیں سیاستدانوں کے بازو مروڑکرانہیں کنگز پارٹی میں شامل کروانے کیلئے بنایا گیا، یہ ہمیشہ دھونس دھاندلی کیلئے استعمال ہوا۔انھوں نے کہا کہ تمام ملکی عدالتوں نے اس کے خلاف فیصلے دیئے ، اس کے باعث بیوروکریسی ڈس فنکشنل ہوئی۔ اس کالے قانون کے حامی اورسرپرست منافق اورظالم ہی کہلائیں گے۔