عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے موثر حکمت عملی تشکیل دی جائے،خواجہ فاروق

23 جون ، 2022

مظفرآباد(جنگ نیوز ) وزیر بلدیات و دیہی ترقی خواجہ فاروق احمد کی زیر صدارت لوکل گورنمنٹ بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ سردار عقیل محمود، ایکسیئن برقیات ملک سہیل اور دیگر آفیسران نے شرکت کی۔ وزیر بلدیات خواجہ فاروق احمد کو جاریہ و نئے ترقیاتی منصوبوں کے بارے بریفنگ دی گئی ۔وزیر بلدیات نے ہدایات جاری کیں کہ لوکل گورنمنٹ بورڈ اپنی ساکھ کو مزید بہتر بننے کے لیے تمام وسائل کو بروے کار لائے اور عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے موثر حکمت عملی تشکیل دی جائے۔