مظفرآباد (جنگ نیوز) معاون برائے اطلاعات صدر ریاست جاوید چوہدری نے کہا ہے کہ صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا دورہ یورپ وبرطانیہ انتہائی کامیاب رہا،بھارت کی ہٹ دھرمی اور جنون مسئلہ کشمیر میں رکاوٹ ہے،عالمی برادری،انسانی حقوق کی تنظیمیں بی جے پی حکومت کے جنگی جرائم کا فوری نوٹس لے۔صدر ریاست نے برطانوی و یورپی ممبران پارلیمنٹ سے ملاقاتوں میں ان کو بھارتی جارحیت، بربریت اور انسانی حقوق کی پامالیوں کے بارے میں آگاہ کیا، ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے عالمی فورم پر بھارت کی خطے میں امن کے خلاف سازشوں کو بے نقاب کر کے دنیا کو یہ باور کروا دیا ہے دہشتگرد مودی سرکار خطے میں امن کے دشمن ہے جس نہ ناصرف مقبوضہ جموں وکشمیر بلکہ ہندوستان میں بھی اقلیتوں کا جینا دوبھر کیا ہوا ہے، عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بی جے پی کی دہشتگرد حکومت کے جنگی جرائم کا فوری نوٹس لے۔انھوں نے مزید کہا کہ عالمی دنیا کو اب مسئلہ کشمیر پر توجہ دینا ہو گی، ہندوستان کی ہٹ دھرمی اور جنون مسئلہ کشمیر میں رکاوٹ ہے، ان رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے ٹھوس حکمت عملی کی ضرورت ہے ،عالمی طاقتوں اور اقوام متحدہ کو آگے بڑھ کر مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے ٹھوس اقدامات کرنا ہونگے۔ کشمیری قوم 74 سالوں سے ریاست جموں وکشمیر کی آزادی کے لئے لاکھوں قربانیاں پیش کر چکی ہے، وطن کی آزادی کے لئے خون کا نذرانہ پیش کرنے والوں کا خون کبھی رائیگان نہیں جائے گا ۔آزادی کی صبح جلد طلوع ہونے والی ہے ۔انشاء اللہ کشمیری اپنا پیدائشی حق حق خودارادیت لے کر رہیں گے۔
کراچی شہرقائد میں’’ شبِ سخن‘‘ کےعنوان سے سے مشاعرے کاانعقادکیا گیا۔ ناظم آباد کے عیدگاہ گرائونڈ میں...
چک سواری پولیس نے چکسواری میں لوکل اور انٹر نیشنل جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنانے والا گروہ گرفتار کر لیا ۔ 2...
میرپور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وسابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور خواجہ ساجد محمود پہلوان نے کہا...
مظفرآبادچوکی پولیس جلال آباد کی حدود مہاجرکیمپ مانک پیاں2وگردونواح میں درجنوں چوری کی وارداتیں ہو گئیں...
میرپور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ میرپورراجہ عمرطارق نے موسم بہار میں ضلع میرپور میں پتنگ بازی کے دوران رونماء...
اسلام آبادصدر بیرسٹر سلطان نے چوہدری عاصم شوکت سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ صدر آزاد کشمیر نے کمشنر انکم ٹیکس...
مظفر آباد آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے زیراہتمام ’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ کنونشن آج کوہالہ میں...