مظفرآباد ( جنگ نیوز)ممبر وویمن کمیشن آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر ارشاد ادریس نے کہا ہے کہ خواتین کو عزت بھی دیں اور ان کی عزت بھی کریں خواتین پاکستان و آزادکشمیر کی ترقی کے لئے محنت اور لگن سے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے خواتین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ عورتیں ہر میدان میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔خواتین معاشرے کا اہم حصہ ہیں۔اور وہ معاشرے کی فلاح وبہبود میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔عورت کو مضبوط کرنا ہے تو اس کی جسمانی حالت، اس کی قانونی حیثیت، معاشرے میں اس کے مقام کو اور قانون کے اعتبار سے اس کی وراثت کو مضبوط بنانا ہے جس کی جانب ہماری توجہ نہیں ہے۔تاریخ میں عالمی وباؤں کے دوران خواتین نے ہمیشہ ایک نمایاں کردار ادا کیا۔اگر ایک عورت کچھ کرنے کا تہیہ کر لے تو وہ کر کے رہتی ہے۔اللہ پاک نے عورت کو بڑی عزتوں سے نوازا ہے۔ عورت ماں کے روپ میں بچوں کی بہترین تربیت کرتی ہے ہم کسی بھی صورت معاشرے کے اندر عورت کے کردار کو فراموش نہیں کرسکتے۔
کراچی شہرقائد میں’’ شبِ سخن‘‘ کےعنوان سے سے مشاعرے کاانعقادکیا گیا۔ ناظم آباد کے عیدگاہ گرائونڈ میں...
چک سواری پولیس نے چکسواری میں لوکل اور انٹر نیشنل جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنانے والا گروہ گرفتار کر لیا ۔ 2...
میرپور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وسابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور خواجہ ساجد محمود پہلوان نے کہا...
مظفرآبادچوکی پولیس جلال آباد کی حدود مہاجرکیمپ مانک پیاں2وگردونواح میں درجنوں چوری کی وارداتیں ہو گئیں...
میرپور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ میرپورراجہ عمرطارق نے موسم بہار میں ضلع میرپور میں پتنگ بازی کے دوران رونماء...
اسلام آبادصدر بیرسٹر سلطان نے چوہدری عاصم شوکت سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ صدر آزاد کشمیر نے کمشنر انکم ٹیکس...
مظفر آباد آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے زیراہتمام ’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ کنونشن آج کوہالہ میں...
ہٹیاں بالا پی ٹی آئی آزاد کشمیر نے ہیلتھ پیکیج کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے سیاسی رشوت اور عوامی...