معیشت کی گرتی ہوئی صورتحال پریشان کن ہے، اکرم چو ہدری

23 جون ، 2022

میرپور(جنگ نیوز ) سابق صدر چیمبر آف کامرس و معروف معالج ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری نے کہا کہ ملکی معیشت کی گرتی ہوئی صورتحال پریشان کن ہے۔ اوورسیز زرمبادلہ بھیج کر مشکل وقت میں تعاون کریں۔موجودہ مہنگائی سے ہر شخص متاثر ہوا ہے۔ حکمران بھی اپنے اخراجات کو کم کریں۔یہ وقت متحد ہونے کا ہے۔حالات کی بہتری کے لیے مل جل کر کام کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشی حالات سے ہر فرد پریشان ہے۔ ابھی تک سمجھ نہیں آ رہی کہ مہنگائی کو کنٹرول کیسے کیا جائے گا۔پیٹرول،سوئی گیس اور کھانے پینے کی تمام ایشیاء غریب آدمی کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں۔ملکی قرضہ پہلے کی نسبت ڈبل ہو گیا ہے۔حکمرانوں کے پاس ایسی کوئی پالیسی نہیں ہے جس سے غریب آدمی کو دو وقت کی روٹی نصیب ہو۔نوجوان نوکریوں کے حصول کے لیے وقت ضائع کرنے کے بجائے ذاتی کاروبار کی طرف توجہ دیں۔دیہی علاقوں میں زراعت کے شعبہ پر سنجیدگی سے توجہ دینے کی ضرورت ہے۔