مظفرآباد(جنگ نیوز) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے قائمقام امیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وادی نیلم بھارتی جارحیت اور برف باری کے باعث اکثر متاثر رہتا ہے۔ یہاں کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے حکومت ترجیح بنیادوں پر اقدامات کرے ،حکومت وادی نیلم کی پسماندگی دور کرنے کے لیے بجٹ میں اضافی رقم مختص کرے ،SCOMاپنی سروس کو بہتر کرے ادارے دیگر پرائیویٹ نیٹ ورک کو رسائی دیں ،وادی نیلم میں کرائم میں اضافہ تشویشناک ہے حکومت اور پولیس اپنی ذمہ داریاں پوری کریں،لوات مقدر پھولوئی ہائیڈرل پراجیکٹ پر کام فوری شروع کیا جائے ،شاردہ اور سائوناڑ پل کی تعمیر فوری شروع کی جائے ،وادی نیلم میں سکولز اور ہسپتالوں میں سٹاف کی کمی کوپورا کیاجائے ،نیلم روڈ کی تعمیر کے لیے اعلان کردہ 17ارب روپے بحال کیے جائیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر شیخ عقیل الرحمٰن نے کہاکہ ہلمت میں بی ایچ یو کو فعال کیا جائے ،سیاحت کے فروغ کے لیے حکومت اقدامات کرے ۔ چیئر لفٹ سیاحوں کے لیے ناکافی ہے۔ مزید چیئر لفٹ لگائی جائیں۔ برف باری کے باعث ان علاقوں کا مظفرآباد سے رابطہ منقطع ہو جاتا ہے حکومت اس موسم میں مریضوں کے لیے ہیلی سروس کا اہتمام اور وادی نیلم کے عوام کے لیے مفت گیس سلنڈر فراہم کرے۔
کراچی شہرقائد میں’’ شبِ سخن‘‘ کےعنوان سے سے مشاعرے کاانعقادکیا گیا۔ ناظم آباد کے عیدگاہ گرائونڈ میں...
چک سواری پولیس نے چکسواری میں لوکل اور انٹر نیشنل جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنانے والا گروہ گرفتار کر لیا ۔ 2...
میرپور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وسابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور خواجہ ساجد محمود پہلوان نے کہا...
مظفرآبادچوکی پولیس جلال آباد کی حدود مہاجرکیمپ مانک پیاں2وگردونواح میں درجنوں چوری کی وارداتیں ہو گئیں...
میرپور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ میرپورراجہ عمرطارق نے موسم بہار میں ضلع میرپور میں پتنگ بازی کے دوران رونماء...
اسلام آبادصدر بیرسٹر سلطان نے چوہدری عاصم شوکت سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ صدر آزاد کشمیر نے کمشنر انکم ٹیکس...
مظفر آباد آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے زیراہتمام ’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ کنونشن آج کوہالہ میں...