عامر خواجہ یوکےپاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر منتخب

23 جون ، 2022

لندن ( پ ر) مانچسٹر کی معروف کاروباری اور سماجی شخصیت، منہاج القرآن سندھ کے نائب صدر عامر خواجہ یوکے پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (UKPCCI) کے صدر منتخب ہوگئے۔ وہ وسیع کاروباری تعلقات اور تجربہ رکھتے ہیں جس کی بنیاد پر امید کی جاتی ہے کہ عامر خواجہ بطور صدر (UKPCCI) پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دو طرفہ تجارت کو فروغ دیں گے اور پاکستانی تاجروں کو برطانیہ میں برآمدات کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے میں اپناکردار ادا کریں گے۔