حویلی کے نوجوانوں کے لیے پی ٹی آئی بہترین آپشن ہے،فاروق گجر

23 جون ، 2022

حویلی کہوٹہ (نمائندہ جنگ)پی ٹی آئی ضلع حویلی کے نو منتخب عہدہ داران کا اجلاس فاروق گجر ایڈووکیٹ کے آفس چمیبر میں منعقد ہوا۔ جس میں قائدین نے کہا کہ پی ٹی آئی ضلع حویلی کی سب سے بڑی اور مضبوط تنظیم بن چکی ہے۔ مخالفین بوکھلاہٹ میں اختلافات کی خبریں پھیلا رہے ہیں۔ حویلی کے نوجوانوں کے لیے پی ٹی آئی بہترین آپشن ہے جو اپنے قائد عمران خان کے نظریات کے مطابق حقیقی تبدیلی کے لیے کوشاں ہے۔ غیر رسمی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق عبوری صدر لیاقت گیلانی ، جنرل سیکریٹری شیخ شکیل احمد ، سنئیر نائب صدر فاروق گجر نے کہا کہ پہلی مرتبہ جمہوری طریقہ سے انتخابات کا انعقاد کرایا گیا ۔