اسلام آباد (صباح نیوز) یٰسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ یٰسین ملک نے پرامن تحریک چلائی مگر انہیں بولنے کا حق نہیں دیا گیا ۔ بھارتی عدلیہ کسی کشمیری کو حقوق نہیں دیتی۔ اقوام متحدہ یٰسین ملک کے معاملے پر انکوائری کمیشن بنائے ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی طرف سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے جاری پرامن تحریک کے رہنما کو دہشتگرد قرار دیا گیا، کسی زمانے میں نیلسن منڈیلا کو دہشت گرد قرار دیا گیا مگر بعد میں نوبیل انعام سے نوازا گیا۔ یٰسین ملک کو بولنے کی اجازت نہیں دی گئی اور آن لائن سزا سنائی گئی ، یٰسین ملک کا فیصلہ آنے سے پہلے میڈیا ٹرائل شروع کیا گیا۔ دہشت گردوں کی معاونت، قتل عام جیسے بے وقوفانہ الزامات لگائے گئے ۔ بھارتی حکومت نے انہیں بنیادی حقوق سے بھی محروم رکھا ۔ بھارت نے ہمیشہ کشمیری رہنماؤں کا عدالتی قتل کیا ، یاسین ملک کو سزا کے بعد کشمیری نوجوانوں کا قتل عام کیا گیا ،بھارت اقوام متحدہ اور جنیوا کنونشن کے قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے ۔
کراچی شہرقائد میں’’ شبِ سخن‘‘ کےعنوان سے سے مشاعرے کاانعقادکیا گیا۔ ناظم آباد کے عیدگاہ گرائونڈ میں...
چک سواری پولیس نے چکسواری میں لوکل اور انٹر نیشنل جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنانے والا گروہ گرفتار کر لیا ۔ 2...
میرپور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وسابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور خواجہ ساجد محمود پہلوان نے کہا...
مظفرآبادچوکی پولیس جلال آباد کی حدود مہاجرکیمپ مانک پیاں2وگردونواح میں درجنوں چوری کی وارداتیں ہو گئیں...
میرپور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ میرپورراجہ عمرطارق نے موسم بہار میں ضلع میرپور میں پتنگ بازی کے دوران رونماء...
اسلام آبادصدر بیرسٹر سلطان نے چوہدری عاصم شوکت سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ صدر آزاد کشمیر نے کمشنر انکم ٹیکس...
مظفر آباد آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے زیراہتمام ’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ کنونشن آج کوہالہ میں...