اسلام آباد(صباح نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ میں حریت رہنما یٰسین ملک کو بھارتی عدالت کی جانب سے عمر قید کی سزا کے خلاف یکجہتی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے یٰسین ملک کو عمر قید سزا کے خلاف قرارداد منظور کی گئی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر شعیب شاہین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حریت رہنما کو حق خودارادیت کے لیے جدوجہد پر سزا دی گئی، بھرپور مذمت کرتے ہیں،کشمیریوں نے اپنی حق خودارادیت کے حوالے بڑی جدوجہد کی ہے، انہوں نے کہا کہ بھارتی عدالت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا،مشال ملک کشمیریوں کی جدوجہد کے لیے توانا آواز ہے۔ اس موقع پر قرارداد منظور کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی عدالت کا یٰسین ملک کو عمر قید کی سزا کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، ان کی جدوجہد ایسی ہے جیسا نیلسن منڈیلا کی تھی، قرار داد میں کہا گیا ہے کہ حریت رہنما کو حق خودارادیت کے لیے جدوجہد پر سزا دی گئی، 5اگست 2019کو جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردیا گیا ہے اور کشمیریوں کو جبری طور پر لاپتہ کیا جارہا ہے، قردار کے متن میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔
کراچی شہرقائد میں’’ شبِ سخن‘‘ کےعنوان سے سے مشاعرے کاانعقادکیا گیا۔ ناظم آباد کے عیدگاہ گرائونڈ میں...
چک سواری پولیس نے چکسواری میں لوکل اور انٹر نیشنل جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنانے والا گروہ گرفتار کر لیا ۔ 2...
میرپور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وسابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور خواجہ ساجد محمود پہلوان نے کہا...
مظفرآبادچوکی پولیس جلال آباد کی حدود مہاجرکیمپ مانک پیاں2وگردونواح میں درجنوں چوری کی وارداتیں ہو گئیں...
میرپور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ میرپورراجہ عمرطارق نے موسم بہار میں ضلع میرپور میں پتنگ بازی کے دوران رونماء...
اسلام آبادصدر بیرسٹر سلطان نے چوہدری عاصم شوکت سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ صدر آزاد کشمیر نے کمشنر انکم ٹیکس...
مظفر آباد آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے زیراہتمام ’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ کنونشن آج کوہالہ میں...