لوڈ شیڈنگ، موبائل، انٹر نیٹ سروس بندش کیخلاف نیلم میں احتجاج

23 جون ، 2022

آٹھ مقام (نمائندہ جنگ)بجلی کی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ موبائل اور انٹر نیٹ سروس بندش کے خلاف شہری وادی نیلم میں سڑکوں پر نکل آئے بارش کے باوجود ضلعی ہیڈکواٹر آٹھمقام میں آزادی چوک میں دھرناشاہرائے نیلم بند کرکے احتجاج حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ وادی نیلم میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس اور بجلی کی غیر اعلانیہ بندش طویل بریک ڈاؤن کے خلاف ضلعی ہیڈکواٹر آٹھمقام میں شہریوں نے تنگ آکر احتجاجی مظاہرے شروع کردئیے ہیں۔ مظا ہرین نے آزاد ی چوک میں احتجاجی دھرنا دیا ہوا ہے۔ مظاہرین ریلیوں کی صورت میں احتجاجی دھرنے میں شرکت کر رہے ہیں۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے مقررین جاوید اسداللہ، خواجہ عبدالشکور بانڈے، خواجہ انیس علی، مدثر خان ملک شرافت، عبدالعزیزآزاد، صادق خانزادہ، محمد رفیق اعوان، راجہ افتخار علی خان، عبدالرشید اعوان راجہ ساجد علی خان صادق شیخ ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ برقیات کی لوڈ شیدنگ کے ساتھ موبائل ٹاور سے سروس بند ہو جاتی ہے رات بارہ سے صنح نو بجے تک بجلی مکمل بند کر دی جاتی ہے جبکہ بل دو گنا وصول کئے جاتے ہیں۔