اسلام آباد(این این آئی)یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کے مصالحہ جات، ٹوتھ پیسٹ، ڈش واش، ماچس و دیگر اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے نوٹیفکیشن کے مطابق برانڈڈ 75گرام ٹوتھ پیسٹ 20روپے اضافہ کے بعد 97روپے سے بڑھ کر 117روپے کی ہوگیا جبکہ برانڈڈ ٹوتھ برش کی قیمت میں 20روپے تک کا اضافہ ہوا جس کی نئی قیمت 117 سے بڑھ کر 137روپے ہوگئی۔ٹوائلٹ رول پیپر کی قیمت میں 5روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 69 سے بڑھ کر 74روپے ہوگئی، اسی طرح لگژری سائز ٹشو پیپر کی قیمت میں بھی 25روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ٹشو پیپر کا ڈبہ 173سے بڑھ کر 198روپے کا ہوگیا۔ گلاس ونڈو کلینر کی قیمت میں بھی 43روپے کا اضافہ ہوا جس کی قیمت 200روپے سے بڑھ کر 243روپے کی ہوگئی۔ماچس کے پیکٹ میں بھی 10روپے تک کا اضافہ ہوا، جس کی قیمت 40روپے سے بڑھ کر 50روپے ہوگئی۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر مکس مصالحہ جات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ ایک کلو مکس اچار کی قیمت میں 55روپے اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 278سے بڑھ کر 333روپے ہوگئی۔
بیجنگ چائنہ میٹرولوجیکل ایڈمنسٹریشن کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر چن ینگ لین نے کہا کہ چائنہ میٹرولوجیکل...
اوٹاوہ کینیڈا میں تعلیم کے حصول کیلئے جانے والے بھارتی طلباء کی بڑی تعداد تعلیم حاصل کرنے کی بجائے ملازمتیں...
اسلام آباد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کر لیا۔...
اسلام آبادتحریک انصاف کے رہنماء شیرافضل مروت کا کہنا ہے کہ پارٹی کی طرف سے اب تک باضابطہ شوکاز نوٹس ملا نہیں...
اسلام آباد پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے پاکستان میں مذہبی آزادی کا...
اسلام آباد وزیرِ اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کاروباری برادری پر زور...
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے جیل ریفارمز ایجنڈا کے تحت منشیات کے جرائم میں ملوث اسیران...
اسلام آباد اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ایران پاکستان کا اہم برادر ہمسایہ ملک ہے اور...