اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب نے کہاہے کہ حکومت پیمرا قوانین میں ترمیم لا رہی ہے،جو بھی ترمیم ہوگی اس پر تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلیں گے،حکومت آزادی صحافت پر کامل یقین رکھتی ہے،سابق دور میں صحافیوں کو اغواء اور ان پر تشدد کے واقعات رونما ہوئے، ہمارے دور میں کوئی ایسا واقعہ پیش نہیں آیا، میڈیا ہائوسز کے اشتہارات بند نہیں کئے گئے،ورکرز کی تنخواہوں اور کنٹریکٹ کے حوالے سے قانون لا ر ہےہیں۔ان خیالات کااظہار انھوں نے سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ حکومت پیمرا قوانین میں ترمیم لا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پیمرا کے حوالے سے ترمیم میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے، ہم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی مشاورت سے ترامیم لا رہے ہیں، جو بھی ترمیم ہوگی اس پر تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ سابق دور میں تنخواہیں ادا نہ کرنے والے میڈیا ہائوسز کے اشتہارات بند نہیں کئے گئے اور نہ ہی انہیں صحافیوں کی تنخواہوں کی ادائیگی سے منسلک کیا گیا، ورکرز کی تنخواہوں اور کنٹریکٹ کے حوالے سے قانون لایا جا رہا ہے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ 2013ء کے بعد پاکستان کے 70 سال مکمل ہونے پر بھی اشتہارات جاری کئے گئے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت آزادی صحافت پر کامل یقین رکھتی ہے،سابق دور میں صحافیوں کو اغواء اور ان پر تشدد کے واقعات رونما ہوئے، ہمارے دور میں کوئی ایسا واقعہ پیش نہیں آیا۔ انہوں نے کہاکہ وزارت اطلاعات کی جانب سے کمیٹی کو 2008ء سے 2013مئ، 2013ء سے 2018ء اور 2018ء سے 2022ء تک حکومت کی جانب سے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کو جاری کئے جانے والے اشتہارات پر خرچ ہونے والی رقم اور ادائیگیوں کے طریقہ کار کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔
بیجنگ چائنہ میٹرولوجیکل ایڈمنسٹریشن کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر چن ینگ لین نے کہا کہ چائنہ میٹرولوجیکل...
اوٹاوہ کینیڈا میں تعلیم کے حصول کیلئے جانے والے بھارتی طلباء کی بڑی تعداد تعلیم حاصل کرنے کی بجائے ملازمتیں...
اسلام آباد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کر لیا۔...
اسلام آبادتحریک انصاف کے رہنماء شیرافضل مروت کا کہنا ہے کہ پارٹی کی طرف سے اب تک باضابطہ شوکاز نوٹس ملا نہیں...
اسلام آباد پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے پاکستان میں مذہبی آزادی کا...
اسلام آباد وزیرِ اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کاروباری برادری پر زور...
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے جیل ریفارمز ایجنڈا کے تحت منشیات کے جرائم میں ملوث اسیران...
اسلام آباد اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ایران پاکستان کا اہم برادر ہمسایہ ملک ہے اور...