اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے نولانگ ڈیم بلوچستان پر اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ آٹھ سال ہوگئے اور نولانگ ڈیم پر کام مکمل نہ ہوسکا۔ انہوں نے کہا کہ اب ہمیں سست روی سے نکلنا ہوگا تاکہ ملک کو تیز ترین ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھے تو نولانگ ڈیم کے مسئلے کو حل کیا گیا تھا مگر یہ ڈیم آج بھی وہیں کھڑا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اس ڈیم کی جلد از جلد تکمیل کو ممکن بنایا جائے گا اور اس سلسلے میں آنے والی ہر رکاوٹ کو وہ ذاتی طور پر حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیمز ہماری ترقی کیلئے ناگزیر ہیں اور ان کی تعمیر کے سلسلے میں کسی دانستہ رکاوٹ کو حائل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ نولانگ ڈیم جھل مگسی سے 25 کلومیٹر کے فاصلے پر بلوچستان میں دریائے مولا پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔ 242،163 ایکڑ فٹ کی سٹوریج کا حامل یہ ڈیم 4700 ایکڑ کمانڈ ایریا پر مشتمل ہے اور اپنی تکمیل کے بعد یہ 4۔4 میگاواٹ بجلی پیدا کرسکے گا۔
بیجنگ چائنہ میٹرولوجیکل ایڈمنسٹریشن کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر چن ینگ لین نے کہا کہ چائنہ میٹرولوجیکل...
اوٹاوہ کینیڈا میں تعلیم کے حصول کیلئے جانے والے بھارتی طلباء کی بڑی تعداد تعلیم حاصل کرنے کی بجائے ملازمتیں...
اسلام آباد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کر لیا۔...
اسلام آبادتحریک انصاف کے رہنماء شیرافضل مروت کا کہنا ہے کہ پارٹی کی طرف سے اب تک باضابطہ شوکاز نوٹس ملا نہیں...
اسلام آباد پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے پاکستان میں مذہبی آزادی کا...
اسلام آباد وزیرِ اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کاروباری برادری پر زور...
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے جیل ریفارمز ایجنڈا کے تحت منشیات کے جرائم میں ملوث اسیران...
اسلام آباد اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ایران پاکستان کا اہم برادر ہمسایہ ملک ہے اور...