بنگلہ دیش میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی،اموات 32 ہوگئیں

23 جون ، 2022

ڈھاکا (این این آئی)بنگلادیش میں ایک ہفتے سے جاری بارشوں نے تباہی مچادی۔ مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 32 ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق بارشوں کی وجہ سے تقریبا 3 لاکھ افراد شیلٹرز میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔ اب بھی لاکھوں افراد سیلابی پانی میں پھنسے ہیں ،سلہٹ ریجن میں 122 سال میں اب تک کی بدترین سیلابی صورتِ حال کا سامنا ہے،بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں جس میں آرمی اور نیوی اہل کار بھی حصہ لے رہے ہیں۔