رواں سال مارچ تک ایران میں 105 افراد کو پھانسی دی گئی، یو این

23 جون ، 2022

اقوام متحدہ (اے پی پی)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ رواں برس جنوری تا مارچ تین ماہ کے دوران ایران میں کم از کم 105 لوگوں کو پھانسی دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش کی طرف سے جنیوا میں گزشتہ روز ایک رپورٹ پیش کی گئی جس کے مطابق ایران میں جنوری تا مارچ 2022کے دوران کم از کم 105 لوگوں کو پھانسی دی گئی ،سزا پانے والوں میں سے بہت سے افراد کا تعلق اقلیتی گروپوں سے تھا۔ اس رپورٹ میں ایران میں پھانسی کی سزا کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔