کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ اور ان کے منگیتر پروڈیوسر و اداکار شہباز شگری کے درمیان اختلافات پیدا ہونے کی افواہیں زیرگردش ہیںدونوں نےسوشل میڈیا اکاونٹس سے ایک دوسرے کی تصاویر بھی ڈیلیٹ کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گلوکارہ آئمہ بیگ اور شہباز شگری نے جولائی 2021 میں اسلام آباد میں اہل خانہ ،دوست احباب اور شوبز شخصیات کی موجودگی میں منگنی کی تھی اور اس سے قبل دونوں نے ایک دوسرے کو طویل عرصے تک ڈیٹ کیا۔دونوں کی منگنی کے بعد ان کی شادی شوبز انڈسٹری میں اہم موضوع بنی رہی لیکن اب سوشل میڈیا پر یہ خبریں بہت افواہیں بڑی تیزی سے پھیل رہی ہیں کہ دونوں مبینہ طور پر علیحدگی اختیار کر چکے ہیں ۔ان افواہوں کو اس وقت تقویت ملی جب دونوں نے ایک دوسرے کو ان فالو کردیا۔اگر دونوں کے انسٹاگرام اکاونٹس کا جائزہ لیا جائے تو دونوں نے ایک ساتھ کھچوائی گئی تمام پرانی تصاویر ڈیلیٹ کر دی ہیں۔ جہاں دونوں نے انسٹاگرام سے تمام تصاویر ڈیلیٹ کی ، وہیں آئمہ بیگ نے شہباز شگری اور اپنی بزنس منیجر کومل بیگ کے ہمراہ اکتوبر 2020میں کھچوائی گئی تصویر ڈیلیٹ نہیں کی جس پر صارفین نے انہیں یاد دلایا کہ ان سے مذکورہ تصویر ڈیلیٹ ہونے سے رہ گئی۔یاد رہے کہ شہباز شگر کی پہلی شادی ایک خوبصورت پاکستانی ماڈل عائشہ لائن سے ہوئی تھی۔انہوں نے 2014 میں شادی کی اور شادی سے پہلے تقریباً پانچ سال تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کیا۔
ایڈنبرگ پاکستان جونیئر انڈر 17کیٹیگری اسکواش چیمپئن اذان علی خان ایڈنبرگ میں جاری اسکاٹش جونیئر اوپن چیمپئن...
میلبرنبھارت اور آسٹریلیا کے درمیان جاری چوتھے ٹیسٹ میچ میں حاضری کا ایک نیا ریکارڈ قائم ہو گیا جس کے دوران...
بارسلونا منہاج القرآن اسلامک سنٹر بادالونا میں عظیم الشان شان صدیق اکبر کانفرنس و دستار فضیلت کا اہتمام کیا...
کراچی پاکستان کے سابق انٹرنیشنل کرکٹر ارشد پرویز انتقال کر گئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹر ارشد...
نیویارکبچوں سے متعلق اقوام متحدہ کی تنظیم یونیسیف کی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 2024تصادم کی زد میں...
لوٹن یوکے اسلامک مشن لوٹن جامع مسجد اوک روڈ کے سبکدوش ہونے والے خطیب علامہ محمد اقبال اعوان نے کہا ہے کہ...
اوسلوہالینڈزکا مسافر طیارہ ناروے کے اوسلو ائرپورٹ پر حادثے کا شکار ہو گیا۔ ڈچ میڈیا کے مطابق ایمسٹرڈیم جانے...
نیویارک عالمی سطح پر جانے مانے ٹیک جائنٹ اور سوشل میڈیا کمپنی ایکس کے مالک ایلون مسک نے امریکی معیشت کےحوالے...