کراچی (نیوز ڈیسک) مشہور کامیڈی ڈرامے بلبلے کے مرکزی اداکار نبیل ظفر نے سوشل میڈیا پر محمود اختر اور تنویر جمال کی صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔ پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار محمود اختر کی طبیعت ناساز ہے اس حوالے سے اداکار نبیل ظفر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکائونٹ پر محمود اختر اور تنویر جمال دونوں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ان سینئر اداکاروں کی صحت یابی کے لئے دعا کی۔ انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ اللہ تعالی آپ دونوں اداکاروں کو مکمل صحت یابی اور لمبی زندگی عطا کرے، آمین۔ ہمایوں سعید نے بھی نبیل ظفر کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے دونوں اداکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی، یاد رہے کہ تنویر جمال کینسر سے جنگ لڑ رہے ہیں کینسر نے ان کے پھیپڑوں کو شدید متاثر کیا ے جس کی وجہ سے انہیں سانس لینے میں تکلیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہ علاج کے لئے جاپان منتقل ہوچکے ہیں اور گزشتہ دنوں ان کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی تاہم محمود اخترکو کون سا مرض لاحق ہے یہ اب تک واضح نہیں ہوسکا اور نہ ہی ان کے اہل خانہ کی جانب سے کوئی بیان سامنے آیا ہے۔
ایڈنبرگ پاکستان جونیئر انڈر 17کیٹیگری اسکواش چیمپئن اذان علی خان ایڈنبرگ میں جاری اسکاٹش جونیئر اوپن چیمپئن...
میلبرنبھارت اور آسٹریلیا کے درمیان جاری چوتھے ٹیسٹ میچ میں حاضری کا ایک نیا ریکارڈ قائم ہو گیا جس کے دوران...
بارسلونا منہاج القرآن اسلامک سنٹر بادالونا میں عظیم الشان شان صدیق اکبر کانفرنس و دستار فضیلت کا اہتمام کیا...
کراچی پاکستان کے سابق انٹرنیشنل کرکٹر ارشد پرویز انتقال کر گئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹر ارشد...
نیویارکبچوں سے متعلق اقوام متحدہ کی تنظیم یونیسیف کی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 2024تصادم کی زد میں...
لوٹن یوکے اسلامک مشن لوٹن جامع مسجد اوک روڈ کے سبکدوش ہونے والے خطیب علامہ محمد اقبال اعوان نے کہا ہے کہ...
اوسلوہالینڈزکا مسافر طیارہ ناروے کے اوسلو ائرپورٹ پر حادثے کا شکار ہو گیا۔ ڈچ میڈیا کے مطابق ایمسٹرڈیم جانے...
نیویارک عالمی سطح پر جانے مانے ٹیک جائنٹ اور سوشل میڈیا کمپنی ایکس کے مالک ایلون مسک نے امریکی معیشت کےحوالے...