ممبئی (نیوز ڈیسک)بھارتی میڈیا کے مطابق بولی وڈ اداکارہ پوجا ہیگڑے کو اس بار جو پروجیکٹ ملا ہے، اس سے ان کے مداحوں کو پوری امید ہے کہ ان کی فلم یقیناً ریکارڈ توڑ دے گی۔ تفصیلات کے مطابق پوجا ہیگڑے کو بھارت کے سب سے پسندیدہ اداکار کے ساتھ فلم کی پیشکش ہوئی ہے وہ ایسا اداکار ہے جس نے کم وقت میں اسٹارڈم حاصل کرلیا۔پوجا ہیگڑے کو جس اداکار کے ساتھ فلم حاصل کی ہے وہ کوئی اور نہیں بلکہ یش ہیں جنہیں عام طور پر ’راکی بھائی ‘کہا جاتا ہے۔رپورٹس کے مطابق، پوجا ہیگڑے، پین انڈیا کے سپر اسٹار یش کے ساتھ کنڑ میں ڈیبیو کرنے والی ہیں۔ یش اور پوجا کا اسکرین اسپیس شیئر کرنا فلمسازوں اور ان کے مداحوں کی طرف سے کسی تحفے سے کم نہیں۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پوجا ہیگڑے کو اب یش کی آنے والی فلم کے بنانے والوں نے رابطہ کیا ہے، جس کی ہدایت کاری نارتھن کریں گے۔ نارتھن سال 2017میں ریلیز ہونے والی اپنی بلاک بسٹر کنڑ فلم’مفتی‘ کے لیے بہت مشہور ہیں۔ اب وہ یش اور پوجا کے ساتھ مل کر فلم بنانا چاہتے ہیں۔ اگر دونوں ستارے اپنا پروجیکٹ سائن کرتے ہیں تو اس بار پوجا کی قسمت بدل سکتی ہے۔
ایڈنبرگ پاکستان جونیئر انڈر 17کیٹیگری اسکواش چیمپئن اذان علی خان ایڈنبرگ میں جاری اسکاٹش جونیئر اوپن چیمپئن...
میلبرنبھارت اور آسٹریلیا کے درمیان جاری چوتھے ٹیسٹ میچ میں حاضری کا ایک نیا ریکارڈ قائم ہو گیا جس کے دوران...
بارسلونا منہاج القرآن اسلامک سنٹر بادالونا میں عظیم الشان شان صدیق اکبر کانفرنس و دستار فضیلت کا اہتمام کیا...
کراچی پاکستان کے سابق انٹرنیشنل کرکٹر ارشد پرویز انتقال کر گئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹر ارشد...
نیویارکبچوں سے متعلق اقوام متحدہ کی تنظیم یونیسیف کی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 2024تصادم کی زد میں...
لوٹن یوکے اسلامک مشن لوٹن جامع مسجد اوک روڈ کے سبکدوش ہونے والے خطیب علامہ محمد اقبال اعوان نے کہا ہے کہ...
اوسلوہالینڈزکا مسافر طیارہ ناروے کے اوسلو ائرپورٹ پر حادثے کا شکار ہو گیا۔ ڈچ میڈیا کے مطابق ایمسٹرڈیم جانے...
نیویارک عالمی سطح پر جانے مانے ٹیک جائنٹ اور سوشل میڈیا کمپنی ایکس کے مالک ایلون مسک نے امریکی معیشت کےحوالے...