کراچی (نیوز ڈیسک)اداکارہ دنانیر مبین نے بچوں کی خواہش نہ رکھنے والی اداکارہ نادیہ افگن کو انوکھی تجویز پیش کردی۔گزشتہ دنوں اداکارہ نادیہ افگن نے احسن خان کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ کہ ایک بار ہم نے سوچا کہ ہمارے اپنے بھی بچے ہونے چاہئیں لیکن پھر میں نے سوچا کہ دنیا میں بہت سے بچے ہیں۔اداکارہ دنانیر مبین نے اداکارہ نادیہ افگن کے انٹرویو کے وائرل کلپ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہیں تجویز پیش کی کہ نادیہ افگن برائے مہربانی مجھے گود لے لیں۔اداکارہ کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ان پر تنقید بھی کی جس پر اداکارہ نے گزشتہ روز ایک پوسٹ میں اس پر دکھ کا اظہار کیا کہ ان پر تنقید کرنے والوں میں زیادہ تعداد خواتین کی تھی۔انہوں نے اس بات پر شدید افسوس کا اظہار کیا کہ ان پر تنقید کرنے والی زیادہ تر خواتین تھیں، جن سے متعلق ان کا خیال تھا کہ عورتیں ہی عورتوں کی تکالیف اور مسائل کو سمجھتی ہیں مگر ایسا نہ ہوسکا۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ان کی شادی کو 15 برس ہو چکے، انہوں نے اور ان کے شوہر نے بھی یہی سوچا تھا کہ ان کے اپنے بچے ہوں مگر خدا کو کچھ اور منظور تھا۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ڈیڑھ دہائی کے دوران ان کے دو حمل ضائع ہو چکے ہیں جب کہ تین بار انہوں نے بے اولادی کا سخت ترین علاج بھی کروایا مگر انہیں ناکامی ملی۔ وہ شدید اضطراب اور تکلیف سے گزریں مگر انہوں نے اس حوالے سے کبھی عوامی سطح پر بات نہ کرنے کا فیصلہ کر رکھا تھا مگر خواتین کی تنقید کے بعد انہیں یہ سب بتانا پڑا۔
ایڈنبرگ پاکستان جونیئر انڈر 17کیٹیگری اسکواش چیمپئن اذان علی خان ایڈنبرگ میں جاری اسکاٹش جونیئر اوپن چیمپئن...
میلبرنبھارت اور آسٹریلیا کے درمیان جاری چوتھے ٹیسٹ میچ میں حاضری کا ایک نیا ریکارڈ قائم ہو گیا جس کے دوران...
بارسلونا منہاج القرآن اسلامک سنٹر بادالونا میں عظیم الشان شان صدیق اکبر کانفرنس و دستار فضیلت کا اہتمام کیا...
کراچی پاکستان کے سابق انٹرنیشنل کرکٹر ارشد پرویز انتقال کر گئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹر ارشد...
نیویارکبچوں سے متعلق اقوام متحدہ کی تنظیم یونیسیف کی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 2024تصادم کی زد میں...
لوٹن یوکے اسلامک مشن لوٹن جامع مسجد اوک روڈ کے سبکدوش ہونے والے خطیب علامہ محمد اقبال اعوان نے کہا ہے کہ...
اوسلوہالینڈزکا مسافر طیارہ ناروے کے اوسلو ائرپورٹ پر حادثے کا شکار ہو گیا۔ ڈچ میڈیا کے مطابق ایمسٹرڈیم جانے...
نیویارک عالمی سطح پر جانے مانے ٹیک جائنٹ اور سوشل میڈیا کمپنی ایکس کے مالک ایلون مسک نے امریکی معیشت کےحوالے...