ممبئی ( نیوز ڈیسک ) بولی وڈ سپر سٹار سلمان خان نئی فلم میں ٹرپل رول کریں گے اور اس فلم میں ایک دو نئی بلکہ 10 اداکارائوں کو کاسٹ کیا جائے گا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بات جب سلمان کی جائے تو ان کی ہر فلم میں مداحوں کو کچھ منفرد دیکھنے کی امید ہوتی ہے، اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ بولی وڈ کے بھائی جان 2005 کی مشہور فلم ʼNo Entryʼکے سیکوئل ’انٹری نو انٹری میں‘ میں ٹرپل رول نبھائیں گے۔اس کے علاوہ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس فلم میں 10 اداکارائیں بھی کاسٹ کی جائیں گی۔رپورٹس کے مطابق 10 اداکارائوں کو کاسٹ کرنے کا مقصد یہ ہے کہ فلم نو انٹری میں سلمان خان کے ہمراہ مرکزی کردار نبھانے والے فردین خان اور انیل کپور بھی اس سیکوئل میں ٹرپل رول کرتے نظر آئیں گے۔ 2012میں نو انٹری کے سیکوئل کی تصدیق ہوگئی تھی تاہم اب پروڈیوسرز کی جانب سے فلم کی کاسٹ اور شوٹ کے بارے میں پیشرفت سامنے آئی ہیں بھارتی میڈیا کے مطابق خیال کیا جارہا ہے کہ 2005 میں ریلیز ہونے والی نو انٹری کی مرکزی اداکارائیں بپاشا باسو، لارا دتہ، ایشا دیول اور سیلینا جیٹلی اس سیکوئل میں مداحوں کو اداکاری کرتی نظر نہیں آئیں گی۔فلم کے ہدایت کار انیس بزمی نے انکشاف کیا کہ نو انٹری کے سیکوئل کی شوٹنگ جلد شروع کی جائے گی۔
ایڈنبرگ پاکستان جونیئر انڈر 17کیٹیگری اسکواش چیمپئن اذان علی خان ایڈنبرگ میں جاری اسکاٹش جونیئر اوپن چیمپئن...
میلبرنبھارت اور آسٹریلیا کے درمیان جاری چوتھے ٹیسٹ میچ میں حاضری کا ایک نیا ریکارڈ قائم ہو گیا جس کے دوران...
بارسلونا منہاج القرآن اسلامک سنٹر بادالونا میں عظیم الشان شان صدیق اکبر کانفرنس و دستار فضیلت کا اہتمام کیا...
کراچی پاکستان کے سابق انٹرنیشنل کرکٹر ارشد پرویز انتقال کر گئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹر ارشد...
نیویارکبچوں سے متعلق اقوام متحدہ کی تنظیم یونیسیف کی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 2024تصادم کی زد میں...
لوٹن یوکے اسلامک مشن لوٹن جامع مسجد اوک روڈ کے سبکدوش ہونے والے خطیب علامہ محمد اقبال اعوان نے کہا ہے کہ...
اوسلوہالینڈزکا مسافر طیارہ ناروے کے اوسلو ائرپورٹ پر حادثے کا شکار ہو گیا۔ ڈچ میڈیا کے مطابق ایمسٹرڈیم جانے...
نیویارک عالمی سطح پر جانے مانے ٹیک جائنٹ اور سوشل میڈیا کمپنی ایکس کے مالک ایلون مسک نے امریکی معیشت کےحوالے...