لاہور(نیوز ڈیسک)اداکارہ کومل عزیز نے کہا ہے کہ کیریئر کے آغاز میں انہیں دیگر مشوروں کے ساتھ ٹھوڑی کی سرجری کرانے کا مشورہ بھی دیا گیا تھا تاہم انہوں نے اس مشورے پر عمل نہیں کیا، کیریئر کا آغازا سکول میں ٹیچنگ سے کیا پھر قسمت شوبز میں لے آگئی تاہم میرا شوق کاروبار کا ہے۔انہوں نے بتایا کہ منصوبہ بندی کے ساتھ اداکاری کی اور اپنا کپڑوں کا برانڈ متعارف کرایا اور جلد ہی ان کا اپنا اسٹور کھولنے کا بھی ارادہ ہے۔ان کے مطابق کاروبار کرنا ان کی اولین ترجیح دی مگر ساتھ ہی اداکاری کا بھی شوق تھا اور اب ان کے دونوں منصوبے پورے ہوگئے۔کومل عزیز نے بتایا کہ انہیں ٹھوڑی (ڈمپل چن)کی سرجری کرانے کا مشورہ بھی دیا گیا تھا جو انہوں نے نہیں مانا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اداکاری میں اچھا کیریئر بنانے اور کاروبار شروع کرنے کاارادہ ہے۔
ایڈنبرگ پاکستان جونیئر انڈر 17کیٹیگری اسکواش چیمپئن اذان علی خان ایڈنبرگ میں جاری اسکاٹش جونیئر اوپن چیمپئن...
میلبرنبھارت اور آسٹریلیا کے درمیان جاری چوتھے ٹیسٹ میچ میں حاضری کا ایک نیا ریکارڈ قائم ہو گیا جس کے دوران...
بارسلونا منہاج القرآن اسلامک سنٹر بادالونا میں عظیم الشان شان صدیق اکبر کانفرنس و دستار فضیلت کا اہتمام کیا...
کراچی پاکستان کے سابق انٹرنیشنل کرکٹر ارشد پرویز انتقال کر گئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹر ارشد...
نیویارکبچوں سے متعلق اقوام متحدہ کی تنظیم یونیسیف کی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 2024تصادم کی زد میں...
لوٹن یوکے اسلامک مشن لوٹن جامع مسجد اوک روڈ کے سبکدوش ہونے والے خطیب علامہ محمد اقبال اعوان نے کہا ہے کہ...
اوسلوہالینڈزکا مسافر طیارہ ناروے کے اوسلو ائرپورٹ پر حادثے کا شکار ہو گیا۔ ڈچ میڈیا کے مطابق ایمسٹرڈیم جانے...
نیویارک عالمی سطح پر جانے مانے ٹیک جائنٹ اور سوشل میڈیا کمپنی ایکس کے مالک ایلون مسک نے امریکی معیشت کےحوالے...