ایڈمنسٹریٹرکوئٹہ کی جانب سے آئل ٹینکرڈرائیورفیصل بلوچ کو ایوارڈونقد انعام

23 جون ، 2022

کوئٹہ(پ ر)ایڈمنسٹریٹر میٹروپولٹین کارپوریشن کوئٹہ جبار بلوچ نے لوگوں کی زندگیاں بچانے پر آئل ٹینکر ڈرائیور فیصل بلوچ کو خراج تحسین کیا بلوچستان سے تعلق رکھنے والے آئل ٹینکرڈرائیور شیر احمد عرف فیصل بلوچ کو داد شجاعت دینے کے لیے میٹروپولٹین کارپوریشن کوئٹہ کے آفس میں مدعو کیاگیا لوگوں کی زندگیاں بچانے پر ایڈمنسٹریٹر میٹروپولٹین کارپوریشن کوئٹہ جبار بلوچ نے بہادری کا مظاہرہ کرنے اور اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر لوگوں کی زندگیاں بچانے پر فیصل بلوچ کو خراج تحسین پیش کیا انہیں ایوارڈ اور نقد انعام سے نوازا اس موقع پرمیٹروپولٹین کارپوریشن کوئٹہ کے افسران انور لہڑی اشفاق احمد بادینی عبدالحق بلوچ بلال خان اور دیگر بھی موجود تھے۔ ایڈمنسٹر کوئٹہ جباربلوچ نے کہاکہ فیصل بلوچ جیسے بہادر نوجوان ہمارے ہیر وز ہیں ان کی بہادری اور حاضر دماغی کی وجہ سے سیکڑوں قیمتی جانیں بچ گئیں۔