کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کاغذ کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافے کے بعد تعلیمی شعبے میں نیا بحران پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔بتایاگیا ہے کہ کاغذ کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافے کے بعد پبلشرز کے لیے نئی کتابیں چھاپنا ممکن نہیں رہا ہے جس کے باعث دینی اور عصری تعلیمی شعبے میں نیا بحران پیدا ہوگا۔کاغذ کے کاروبار سے وابستہ تاجروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران پیپر ملوں نے چار بار کاغذ کی قیمتوں میں اضافے کیا ہے جس کے بعد اس دوران کاغذ کی قیمت 105 سے بڑھ کر 210 روپے فی کلو ہوچکی ہے۔پبلشرز نے فیصلہ کیا ہے کہ لوکل کاغذ پر قرآن پاک اور قرآنی قاعدے نہیں چھاپے جائیں گے۔مزید بتایا گیاہے کہ کاغذ اور بجلی کی قیمت بڑھنے سےپبلشرز بھی پریشان ہیں ، والدین کا کہنا ہے بچوں کی کاپیاں اور رجسٹرڈ جو پہلے 1000سے1500روپے میں آجاتے تھے اب وہ 3000تک پہنچ چکے ہیں ۔بلوچستان میں چونکہ دوسرے صوبوں سے کاغذ یہاں آ تاہے ،اس لئے کاغذ کے نرخ یہاں اور بھی زیادہ ہیں۔
کوئٹہبلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی لیبر سیکرٹری موسیٰ بلوچ ، رکن سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی غلام نبی مری اور سابق...
ہرنائی پشتونخوانیشنل عوامی پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے ہرنائی ٹو کوئٹہ روڈ اور ہرنائی ٹو سنجاوی...
کوئٹہ یونیورسٹی آف بلوچستان کے شعبہ انسٹی ٹیوٹ آف بائیو کیمسٹری میں یونیورسٹی آف سوات کے پروفیسر ڈاکٹر...
کوئٹہپشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع چمن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس اور سیکورٹی فورسز کا چمن کے مختلف علاقوں...
کوئٹہ پاکستان مسلم لیگ کوئٹہ کے ضلعی صدر بشیر احمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ نوجوانوں میں جدید شکل میں نشہ آور...
کوئٹہ امیر عبدالقدیر اعوان نے روحانی اجتماع کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاہےکہ اگر ہم اسلامی اصولوں پر قائم...
کوئٹہنیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے رکن و ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی نے حالیہ بارشوں کے بعد پی بی...
پشین میونسپل کارپوریشن پشین کا بجٹ اجلاس ڈپٹی میئر عبداللہ کاکڑ کی زیر صدارت منعقد ہواجس میں میونسپل...